1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی حکومت نے بیدخل کر دیا تھا، برطانوی گلوکارہ اسٹون

4 جولائی 2019

ایک برطانوی گلوکارہ جوس اسٹون کے مطابق ایرانی حکام نے حال ہی میں انہیں ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا۔ گلوکارہ کے مطابق وہ ہیڈ اسکارف کے ساتھ ایران پہنچی تھیں لیکن انہیں کچھ دیر پابند کرنے کے بعد بیدخل کر دیا گیا۔

Deutschland Konzert Joss Stone
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Hörhager

جوس اسٹون نے ایران پہنچنے اور ڈی پورٹ کیے جانے کی تفصیل انسٹا گرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے بیان کی ہیں۔ وہ اپنے عالمی دورے کے سلسلے میں ایران گئی تھیں۔ ایئرپورٹ حکام نے انہیں پہلے کچھ دیر کے لیے پابند رکھا اور پھر ڈی پورٹ کرنے کی اطلاع دی۔ اس ویڈیو میں انہوں نے سفید رنگ کا حجاب پہن رکھا ہے۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ وہ جانتی تھیں کہ ایران میں خواتین کے اکیلے پرفارم کرنے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود وہ ایران دیکھنا چاہتی تھیں۔ ایران حکام نے اسٹون کو 'بلیک لسٹ‘ بھی قرار دے دیا ہے تا کہ وہ دوبارہ ایران میں داخل ہو کر کوئی عوامی تقریب کا اہتمام کرنے کی کوشش نہ کریں۔

بلیک لسٹ کیے جانے کی تصدیق برطانوی گلوکارہ نے بھی کر دی ہے۔ جوس اسٹون ایران کے مشہور سیاحتی جزیرے کِش پہنچی تھیں۔ کش جزیرہ خلیج فارس میں واقع ہے اور ایرانی صوبے ہرمزگان کا حصہ ہے۔

جوس اسٹون کو شہرت سن 2003 میں ایک ٹین ایجر گلوکارہ کے طور پر ملی تھیتصویر: Getty Images /E.Miller

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہوائی اڈے پر ایرانی حکام اُن کے ساتھ انتہائی احترام اور نرمی سے گفتگو کرتے رہے۔ اس دوران انہوں نے یہ واضح کیا کہ وہ ملکی مروجہ قوانین کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اسٹون نے کش روانہ ہونے سے قبل اپنی ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر ریلیز کی تھی۔

جوس اسٹون کے انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان کو ایرانی اخبارات نے شائع کیا ہے۔ اس مناسبت سے تہران حکومت نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

جوس اسٹون کو شہرت سن 2003 میں ایک ٹین ایجر گلوکارہ کے طور پر ملی تھی۔ اُن کی خوبصورت آواز کو صوفی میوزک کے ساتھ نتھی کیا جاتا ہے۔ اُن کے پہلے البم 'دی سول سیشنز‘ کو بھی خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔ اب تک یہ ان کا بہترین البم قرار دیا جاتا ہے۔ اسٹون نے جزوقتی طور پر اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔

ایرانی جزیرے کِش کو مغربی اقوام کے شہریوں کے لیے خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔ مارچ سن 2007 میں ایک امریکی ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ لیونسن امریکی خفیہ ادارے کے کسی مشن پر گئے اور ابھی تک لاپتہ ہیں۔ امریکی حکومت اور لیونسن کی فیملی کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک ایرانی حکام کی تحویل میں ہے۔

ع ح ، ا ا، نیوز ایجنساں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں