1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران: خواتین پائلٹس، خواتین عملہ اور صرف خواتین مسافر

22 دسمبر 2024

ایک ایرانی ایئر لائن نے اتوار کے روز صرف خواتین کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی اور ایک نادر پرواز بھری، جو پہلی بار شمال مشرق میں واقع شہر مشہد میں اتری۔

 ایرانی ایئر لائن آسمان
ایرانی ایئر لائن آسمانتصویر: Yury Kirsanov/Russian Look/IMAGO

اتوار 22 دسمبر کو تہران سے موصولہ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  IRNA کی رپورٹ کے مطابق،  ایران کی اولین خواتین پائلٹس میں سے ایک شہرزاد شمس نے آسمان ایئرلائنز کی پرواز کو مشرقی ایران میں واقع مقدس شہر مشہد کے ہوائی اڈے پر اتارا۔ 

ایرانی خواتین کے میوزک بینڈ کی شاندار پرفارمنس

01:43

This browser does not support the video element.

ایران: اسلامی ملبوسات اور فیشن کا امتزاج

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی  IRNA نے پرواز کی روانگی کے مقام کی وضاحت کیے بغیر کہا، ''یہ پہلا موقع ہے جب خواتین مسافروں اور عملے کے ساتھ صرف خواتین کے لیے پرواز مشہد میں اتری ہے۔‘‘ اطلاعات کے مطابق اس پرواز میں 110 مسافر سوار تھے۔

شہر مشہد میں شیعہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک امام رضا کا مزارتصویر: alimdi/IMAGO

ایک خاص موقع پر علامتی پرواز کا اہتمام

''ایران بانو‘‘ (ایران لیڈی) کی پرواز کے نام سے موسوم یہ طیارہ ایران کے دوسرے سب سے بڑے شہر مشہد کے ہاشمی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ یہ ہوائی اڈہ شہر مشہد میں ہے جو  شیعہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے اور جہاں امام رضا کا مزار ہے۔

ایرانی باکسر خواتین کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ

01:24

This browser does not support the video element.

’ایرانی خواتین کو فٹ بال اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی‘

 IRNA کے مطابق، مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ہوائی جہاز کا مشہد کا یہ سفر پیغمبر اسلام کی دختر فاطمہ الزہرا کی ولادت کی سالگرہ کے موقع پر ہوا۔

شیعہ مسلمان امام رضا کے مزار پر حاضری کے لیے تصویر: Rouzbeh Fouladi/ZUMA Wire/picture alliance

 ایران کی ہوا بازی کی صنعت میں حالیہ برسوں میں کچھ خواتین پائلٹ بھی شامل ہوئی ہیں تاہم وہاں یہ اب بھی ایک غیر معمولی بات ہے۔ ہے

 مقامی میڈیا کے مطابق، اکتوبر 2019 ء میں، پائلٹ نشاط جہانداری اور شریک پائلٹ فوروز فیروزی اسلامی جمہوریہ کی تاریخ میں مسافر پرواز اڑانے والی پہلی خاتون بنی تھیں۔

ک م/ا ب ا (اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں