1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی عوام کا غصہ، خوف اور قوم پرستی

30 اکتوبر 2024

ایرانی عوام اندرون ملک سنگین معاشی ضروریات کو پورا کرنے میں تہران حکومت کی ناکامی اور حزب اللہ اور حماس جیسے عسکریت پسند گروپوں کی بیرون ملک مدد کرنے سے ناراض نظر آ رہے ہیں۔

تہران میں ایرانی جھنڈے کو ایک دیوار پر پینٹ کیا گیا جس کے ساکنے سے ایک نوجوان خاتون گزر رہی ہیں
ایران میں سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے حکومت کے خلاف غصے کا اظہار تصویر: ATTA KENARE/AFP

ایرانی باشندے اپنی حکومت سے ناراض ہیں اور ان کے غصے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ تہران حکومت ملک کے اندر پائے جانے والے معاشی مسائل کو حل کرنے کی بجائے بیرون ملک حزب اللہ اور حماس جیسے عسکریت پسند گروپوں کی مدد میں ملوث ہے۔

ایران میں عوام کے اندر اپنی ہی حکومت کے خلاف غصہ بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ انہیں یہ خدشہ ہے کہ حکومت اندرون ملک پائے جانے والیے شدید معاشی بحران کے حل پر بیرون ملک تنازعات میں ملوث ہونے کو ترجیح دے رہی ہے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں ایرانی اہداف پر اسرائیل کے فوجی حملوں کے تناظر میں، ایران میں بہت سے لوگ اپنی مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کی کوشش کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں۔

ایرانی حکام طے کریں اسرائیل کو کیسے جواب دیا جائے، خامنہ ای

اسرائیل نے اس ماہ کے شروع میں اسلامی جمہوریہ کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے رد عمل میں فضائی حملوں کے ذریعے ایران میں فوجی اہداف  کو نشانہ بنایا۔ ایران پہلے ہی قومی کرنسی کی قدر  گرنے اور مہنگائی میں اضافے کے ساتھ معاشی بحران کا شکار ہے۔ بہت سے ایرانی باشندے حکومت کی ترجیحات پر تیزی سے سوال اٹھا رہے ہیں۔ وہ اسے ایک ایسی حکومت سمجھ رہے ہیں جو گھریلو ضروریات کو حل کرنے کی بجائے غیر ملکی تنازعات پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی نظر آرہی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر فوجی محاذ پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو ایران کے سرکاری بیانیے اور عوامی جذبات کے درمیان رابطہ منقطع ہونے کے سبب ایران کے داخلی استحکام پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں پر عالمی ردعمل

ریاست سے منسلک میڈیا اور سوشل چینلز نے حملے کی شدت کو کم کرکے اطلاعات جاری کیںتصویر: Majid Asgaripour/WANA/REUTERS

آزادی صحافت کی زبوں حالی

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق ایران ''آزادی صحافت کے حوالے سے دنیا کے سب سے زیادہ جابرانہ ممالک میں سے ایک ہے۔‘‘ اسرائیلی حملوں کے براہ راست بعد میں سخت سنسر شپ نظر آئی۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے ابتدا میں حملوں پر خاموشی اختیار جو کہ ملک کے اندر متحرک سوشل میڈیا سرگرمی کے بالکل برعکس تھا، جہاں ایرانی عوام نے ٹیلی گرام اور X جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آسمان میں چمکتی روشنیوں اور بلند آوازوں کی ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے آن لائن پابندیوں کے سبب VPNs کا استعمال کیا۔

ساتھ ہی، ایران کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی اپریٹس سے منسلک اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر خبردار کیا کہ غیر ملکی میڈیا کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے کو جاسوسی قرار دیا جا سکتا ہے۔

ایران کا مشرق وسطیٰ کے بحران میں کلیدی کردار

03:15

This browser does not support the video element.

آخر کار، کچھ سرکاری ایرانی خبر رساں ذرائع نے اعتراف کیا کہ ایران پر حملہ ہوا ہے لیکن دعویٰ کیا کہ ایرانی دفاع نے کامیابی کے ساتھ حملوں کو روک لیا ہے۔

ریاست سے منسلک میڈیا اور سوشل چینلز نے حملے کی شدت کو کم کرکے اطلاعات  جاری کیں۔ مثال کے طور پر ایران کے پاسداران انقلاب سے وابستہ ٹیلیگرام چینلز نے ہفتہ کی صبح تہران کے مرکز میں پرہجوم چوکوں کی تصاویر شیئر کیں اور یہ تاثر دیا کہ کچھ اہم واقعات رونما نہیں ہوئے ہیں۔

ایرانی میزائلوں کی رینج کیا ہے اور یہ کتنے طاقتور ہیں؟

حکومت سے وابستہ متعدد صحافیوں نے ہفتے کے روز دارالحکومت تہران کے مصروف عوامی علاقوں سے بھی نشریات پیش کیں، اور اس بات پر زور دیا کہ زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ تہران میں مقیم ایک صحافی، جو حفاظتی وجوہات کی بناء پر نام نہیں لے رہا، نے ہفتے کے روز ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''کچھ بھی تحریر نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘‘

تصویر: Vahid Salemi/AP Photo/picture alliance

انہوں نے ایک پیغام میں لکھا،''میڈیا میں سرکاری موقف کے علاوہ کچھ لکھنے کی ہمت نہیں ہے۔ صحافیوں کو ان کے ذاتی سوشل میڈیا پیجز پر پوسٹ کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔‘‘

بیرون دنیا سے معلومات کا حصول

سابق ایرانی صدر حسن روحانی کے دور حکومت میں وزارت ثقافت کے تعلقات عامہ اور اطلاعاتی مرکز کے سابق مشیر اور سربراہ بابک دوربیکی نے اسرائیل کے حملے کے بعد آزاد میڈیا پر عائد ہونے والی پابندیوں پر تنقید کی۔ انہوں نے لندن سے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''بحرانوں کے دوران سرکاری میڈیا جس انداز سے خبروں کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے وہ  کمزوریوں کو ظاہر کرتا ہے اور اس میں الجھن اور ہم آہنگی کا فقدان بھی واضح نظر آتا ہے۔‘‘

ایرانی جنرل حکومت مخالف صحافی کے قتل کی سازش میں ملوث،امریکہ

 ایران کے عوام عام طور پر غیر مستحکم صورتحال میں ملک سے باہر فارسی زبان کے میڈیا کے ذریعے اور X پر سرگرم ایرانی صحافیوں سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے حکومت کے خلاف غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ انہیں پناہ لینے کے لیے حملوں کی اطلاع کیوں نہیں دی گئی۔ انہوں نے پناہ گاہوں کی کمی کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا کیونکہ ملک ممکنہ طور پر جنگ کے قریب پہنچ گیا ہے۔

ایرانی باشندوں نے اسلامی جمہوریہ کی قیادت سے اپنی مایوسی کا بھی اظہار کیا۔ کچھ لوگوں نے اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے فوجی تنازعے کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور اسلامی انقلابی گارڈ کور کا ان کے بقول ''لاپرواہ تعاقب‘‘ قرار دیا۔ ایران کی ریاستی مسلح افواج پر انقلابی حکومت کے دفاع کا الزام بھی لگایا۔

سلطان زادہ/ ک م/ ع ت

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں