1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ایرانی قوم طوفان بپا کر سکتی ہے‘

28 ستمبر 2018

پاسداران انقلاب ایران نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کہا کہ یہ دونوں ممالک تہران کی قائم کردہ حدود کا احترام کریں وگرنہ مزاحمت کے لیے تیار ہو جائیں۔ امریکا اور اس کے خلیجی اتحادی ایران پر دباؤ بڑھائے ہوئے ہیں۔

Iran Trauerfeier nach dem Anschlag in Ahwas
تصویر: picture-alliance/AP Photo/E. Noroozi

پاسداران انقلاب ایران کے بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا، ’’اگر آپ نے ہماری سرخ لکیر ( ریڈ لائنز) کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی یقینی طور پر ایسا ہی کریں گے۔ آپ کو علم ہے کہ ایرانی قوم کیسا طوفان بپا کر سکتی ہے۔‘‘ امریکا اور اس کے خلیجی اتحادی یہ نہیں چاہتے کہ خطے میں ایران کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہو۔

ایران نے فوجی پریڈ پر حملے کا الزام سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر عائد کیا ہے۔ تہران کے مطابق ان دونوں ممالک نے مسلح افراد کو مالی تعاون فراہم کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دن فائرنگ کے اس واقعے میں پچیس افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں پاسداران انقلاب کے بارہ اہلکار بھی شامل تھے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے نے ایرانی الزامات کو رد کیا ہے۔

نماز جمعہ کے موقع پر حسین سلامی نے انتہائی پرجوش انداز میں کہا، ’’ تناؤ اور سازش تیار کرنا بند کرو۔ تم نا قابل تسخیر نہیں ہو۔ تم خود شیشے کے گھر میں رہ رہے ہو اور ایرانی قوم کا بدلہ برداشت نہیں کر سکو گے۔ ہم نے اب تک تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘ سلامی نے امریکا کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  وہ بھی دہشت گردوں کو تعاون فرام کرنا بند کرے ورنہ اسے بھی اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

پاسداران انقلاب ایران نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ  ہفتے کے خونریز حملے کا بالکل ویسا ہی شدید اور نا قابل فراموش انتقام لیا جائے گا۔

قطر کا بحران: کون کس کے ساتھ ہے؟

02:37

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں