1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جواد ظریف پاکستان میں، فوجی سربراہ سے بھی ملیں گے

عاطف توقیر
30 اگست 2018

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ملک میں نئی حکومت کے قیام کے بعد وہ پہلے غیرملکی سرکاری عہدے دار ہیں، جو پاکستان پہنچے ہیں۔

China Besuch Mohammed Dschawad Sarif, Außenminister Iran
تصویر: Reuters/T. Peter

پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جواد ظریف اپنے اس دورے میں اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ وہ نئے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے جب کہ ان کی ملاقات پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ہو گی۔

پاکستانی اخبار ڈان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ جواد ظریف پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد وہ پہلے غیرملکی وزیرخارجہ ہیں، جو نئی پاکستانی قیادت سے ملنے پہنچے ہیں۔

آج ہی جاپان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور بھی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ پاکستانی وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔

بدھ کے روز امریکا کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل جوزت ڈنفورڈ اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے اور نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ملیں گے۔

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں