1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی وزیر مواصلات کے خلاف مقدمہ درج

25 فروری 2019

ایرانی استغاثہ کی جانب سے ایرانی وزیرِ مواصلات کے خلاف مقدمہ درج، محمد جواد آزاری جاہرومی پرمبینہ طور پر انٹرنیٹ جاسوسی کا الزام ہے۔

Iran neuer Kommunikationsminister Mohammad Javad Azari Jahromi
تصویر: Irna

24 فروری اتوار کے روز ایرانی استغاثہ  نے وزیر مواصلات محمد جواد آزاری جاہرومی کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔  ایرانی نیوز ایجنسی آئی ایس این اے کے مطابق محمد جاوید آزاری جاہرومی پرمبینہ طور پر انٹرنیٹ جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر مواصلات انٹرنیٹ پر ایران کے سخت کنٹرول سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہے تھے۔ ایرانی دفتر استغاثہ نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ، وزیر مواصلات کے ان اقدامات کی وجہ سے ’ملک دشمنوں‘ کی ایرانی ڈیٹا تک رسائی کے خطرات بڑھ گئے تھے اور یہ بات ’انٹرنیٹ جاسوسی‘ کے مترادف ہے۔

’ایرانی مؤقف کو نظر انداز کرنا درست نہیں ہو گا‘

سعودی ولی عہد سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ چین میں

 37 سالہ جاہرومی نہ صرف صدر حسن روحانی کی سب سے کم عمر وزیر ہیں بلکہ سب سے زیادہ مشہور بھی ہیں۔ جاہرومی عوامی سطح پر کئی مرتبہ کہ چکے ہیں کہ عوام کی اطلاعات تک رسائی روکنا ناممکن ہے۔ ان کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ انٹرنیٹ میں حکومتی کنٹرول کے خلاف ہیں۔

ڈپٹی آف سائبر اسپیس جواد جاودنیا نے کہا کہ وزیر مواصلات کی انٹرنیٹ کنٹرول سے متعلق عدالتی احکامات سے روگردانی کی وجہ سے ایرانی صارفین کا ڈیٹا تک ’دشمن ممالک‘ کی رسائی کے خطرات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اس ڈیٹا کو  ایران کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل اپنے بیانات میں نوجوان وزیر برائے انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن کہتے آئے ہیں کہ انٹرنیٹ پر زیادہ حکومتی اثر اس لیے کارگر نہیں کیوں کہ اگر حکومت کسی ایک مخصوص سوفٹ وئیر پر پابندی عائد کرتی ہے تو اس کی جگہ اس کا ایک نیا  متبادل لے لیتا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ اگر وزیراطلاعات و مواصلات پر عائد کیے جانے والے الزامات ثابت ہو جاتے ہیں، تو انہیں نہ صرف اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑ جائے گا بلکہ انہیں ممکنہ طور پر جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ ایران میں قدامت پسندوں کی جانب سے اصلاحات پسند صدر حسن روحانی پر دباؤ بڑھانے سے تعبیر ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں سخت گیر نظریات کے حامل ایک مرتبہ پھر برسراقتدار آ سکیں۔

ر الف، ع ت (ڈی پی اے)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں