1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

’ایرانی ہیکرز کی امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش‘

9 اگست 2024

مائیکروسافٹ کے محققین نے ایک رپورٹ میں ایرانی ہیکرز کی جانب سے امریکی عہدیداروں پر آن لائن حملوں کی نشاندہی کی ہے۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے صدارتی انتخاب کو امریکہ کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

مائیکروسافٹ کے محققین نے ایک رپورٹ میں ایرانی ہیکرز کی جانب سے امریکی عہدیداروں پر آن لائن حملوں کی نشاندہی کی ہے۔
مائیکروسافٹ کے محققین نے ایک رپورٹ میں ایرانی ہیکرز کی جانب سے امریکی عہدیداروں پر آن لائن حملوں کی نشاندہی کی ہےتصویر: DreamstimexTobiasarh/Panthermedia/IMAGO

امریکی سافٹ وئیر کمپنی مائیکروسافٹ کے محققین کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت سے منسلک ہیکرز نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران ایک امریکی ''اعلیٰ عہدے دار‘‘ کے اکاؤنٹ کو ہدف بنانے کی کوشش کی ہے۔ یہ کوشش کاؤنٹی کی سطح پر ایک امریکی عہدیدار کے اکاؤنٹ کی خلاف وزری کے واقعے کے بعد کی گئی۔ مائیکروسافٹ کے محققین کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ خلاف ورزیاں ایرانی گروہوں  کی نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی بڑھتی ہوئی کوششوں کا حصہ تھیں۔

تاہم  اس بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی کہ یہ سینئر عہدیدار کون تھا۔ یہ رپورٹ امریکی اعلیٰ انٹیلی جنس حکام کے ان بیانات کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے  ایران کو ایسے خفیہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہے، جن کا مقصد امریکہ میں سیاسی اختلافات پیدا کرنا ہے۔

مائیکروسافٹ کے محققین کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکرز اے آئی کی مدد سے ایسی مخفی ویب سائٹس بنا رہے ہیں، جنھیں وہ امریکہ میں سیاسی تقسیم کو گہرا کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیںتصویر: Jochen Tack/IMAGO

نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی سائبر صلاحیتیں ''دفاعی اور خود کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیےکافی‘‘ ہیں اور یہ کہ اس کا سائبر حملے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مائیکرو سافٹ کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کے جواب میں مشن نے مزید کہا، ''امریکی صدارتی انتخابات ایک اندرونی معاملہ ہے، جس میں ایران مداخلت نہیں کرتا۔‘‘

مائیکرو سافٹ کے محققین نے یہ بھی کہا کہ ایک اورایرانی گروپ ایسی ''مخفی‘‘ نیوز سائٹس شروع کر رہا ہے، جو اے آئی کی مدد سے اصل نیوز ویب سائٹوں سے مواد اٹھا کر امریکہ میں دونوں جانب کے ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے۔

جمعے کے روز ان ویب سائٹس کو براؤز کرنے پر 'ہمارے بارے میں‘ کے عنوان کے صفحات ایک ہی طرز کے پائے گئے اور ان پرکسی رابطے کی تفصیل درج نہیں تھی۔

ش ر⁄ ا ا (روئٹرز)

روسی ہیکرز آپ کو کیسے بیوقوف بنا رہے ہیں؟

06:39

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں