1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران کا اسرائیل سے منسلک جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

28 جولائی 2022

ایرانی پولیس کے مطابق اس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے منسلک جاسوسی کرنے والے ایک نیٹ ورک کے مبینہ لیڈر اور اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تصویر: Fars

ایرانی حکام نےگرفتار کیے جانے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے لیکن یہ کہا کہ یہ افراد فوجی کارروائیوں اور تباہی پھیلانے سے متعلق تربیت شدہ ہیں۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی آئی ایل این اے کو جاری ایک بیان میں ایران کی خفیہ ایجنسی نے کہا،'' گرفتار شدہ پانچ افراد کو اسرائیل کی ایجنسی موساد کی جانب سے ایران بھر سے معلومات اکٹھا کرنے کے عوض مالی ادائیگیاں کیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔‘‘ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

ایران اور اسرائیل پرانے حریف ہیں اور اس وقت ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے دونوں ممالک میں کشیدگی عروج پر ہے۔ اسرائیل ایران پر اس کی سرزمین کے خلاف متحرک جنگجوؤں کی مدد کرنے کا الزام عائد کرتا ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل مئی میں ایران کےایک اہم افسر کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔ اسرائیل ان الزامات کو نہ قبول کرتا ہے اور نہ ان کی تردید کرتا ہے۔

’ایران سے خطرہ‘، اسرائیل نے میزائل دفاعی نظام فعال کر دیا

01:06

This browser does not support the video element.

بدھ کو ایران کے وزیر برائے انٹیلجنس اسماعیل خطیب نے کہا کہ تہران  نے اسرائیل کی تخریبی کارروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چند مہینوں میں اسرائیل کے خلاف کامیابی کے ساتھ متعدد کارروائیاں کی ہیں۔  ایران کی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کے لیے کام کرنے والے ایجنٹوں کے ایک نیٹ ورک کو گرفتار کیا ہے،جو تخریب کاری کے لیے عراقی کردستان کے علاقے سے ایران میں داخل ہوئے تھے۔

ب ج، ش ر (روئٹرز)

ایرانی جوہری معاہدہ: ملکی عوام کتنے پر امید ہیں؟

03:11

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں