ایسٹونیا کے شمالی ساحلی علاقے پر اگر آپ کو گھر مل جائے، تو سمجھیے آپ کے حسین خواب کو تعبیر مل گئی۔ یہاں قدیم اور روایتی مکانات موجود ہیں، جہاں ایک طرف سمندر کی وُسعت اور دوسرے طرف دور دور تک پھیلا سکون کا سحر ہے۔ یہاں مکینوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کہ انہیں فطرت نے اپنی بانہوں میں بھر لیا ہے۔