1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشز سیریز: انگلینڈ کا مضبوط آغاز

8 جولائی 2009

کارڈف میں انگلینڈ اور آسڑیلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا آغاز ہوچکا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےسات وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاتصویر: AP

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم کے اوپنگ بلے باز کُوک صرف دس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ سٹراؤس 30 رنز بنا سکے۔ بوپارہ نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا، انہوں نے 35 رنز بنائے۔ 90 رنز پرانگلینڈ کی تین اہم وکٹیں گر چکی تھیں۔ تاہم پیٹرسن نے 69 قیمتی رنز کے ساتھ انگلینڈ کے اسکور بورڈ کو حرکت میں رکھا۔ کالنگ ووڈ نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 64 رنز بنائے۔ اینڈریوفلنٹوف نے انگلینڈ کے اسکورکومزید آگے بڑھاتے ہوئے 37 رنز بنائے اور میٹ پریور 56رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ یہ دونوں کھلاڑی اوپر تلے آسٹریلیوی باؤلر سیڈل کا نشانہ بنے۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اوربراؤڈ کریز پر موجود ہیں۔

پہلے روز کے کھیل میں نوے اوور پھینکے گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جانسن دو اور ہیلفن ہاؤس دو سیڈل دو اور ہاؤرٹز ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اہم ترین فاسٹ باؤلر بریٹ لی کے بغیر میدان میں اتری ہے۔ بریٹ لی زخمی ہونے کے باعث دو ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عدنان اسحاق

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں