یوکرین میں جارحیت کی وجہ سے مغربی ممالک نے روس پر پابندیاں سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ مقصد روسی معیشت کو دباؤ میں لانا ہے تاکہ ماسکو حکومت یوکرین جنگ ختم کرنے پر مجبور ہو جائے۔ تاہم روس نے مغربی ممالک پر اقتصادی انحصار کم کرتے ہوئے ایشیائی ممالک پر توجہ مرکوز کرنا شروع کر دیا ہے۔