1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

11 مارچ 2012

ایشیا کپ کے ایک میچ میں پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو اکیس رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو باسٹھ رنز اسکور کیے تھے۔

تصویر: REUTERS

ڈھاکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز میں پچاس اووز کھیل کر اور آٹھ وکٹیں گنوا کر بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف دو سو باسٹھ رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے نواسی رنز جب کہ ناصر جمشید نے چون رنز اسکور کیے ۔ یونس خان بارہ، عمر اکمل اکیس اور مصباح الحق صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

محمد حفیظتصویر: DW

پاکستان کی پہلی وکٹ ایک سو پینتیس رنز کے اسکور پر ناصر جمشید کے آؤٹ ہونے کی صورت میں گری۔ یونس خان کے آؤٹ ہونے کے وقت پاکستان کا اسکور ایک سو ساٹھ جبکہ حفیظ کی وکٹ گرنے کے وقت اسکور ایک سو انہتر تھا۔ پاکستانی ٹیم ایک اچھے آغاز کے باوجود میچ کے درمیان میں لڑکھڑاتی نظر آئی۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شہادت حسین نے ترپن رنز دے کر تین وکٹ حاصل کیں۔

ایشیا کپ میں دفاعی چیمپیئن بھارت اور سری لنکا بھی کھیل رہے ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ بائیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عصمت جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں