1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیا کپ کا سپر فور میچ: بھارت پر برتری حاصل ہے، بابر اعظم

9 ستمبر 2023

پاکستانی کپتان کے مطابق ان کی ٹیم کے پاس شاندار باؤلنگ لائن اپ نہ صرف میچ بلکہ ٹورنامنٹ جتوانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ کل اتوار کو بھار ت کے خلاف فتح سے پاکستان کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

Bangladeschs und Pakistans Cricket team Captains Mahmood Ullaha und Babar Azam
تصویر: DW/T. Saeed

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو ایک شاندار باؤلنگ لائن اپ کی بدولت ایشیا کپ کے سپر فور مقابلے میں بھارتی ٹیم پر برتری حاصل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی باؤلنگ لائن اپ میچ اور ٹورنامنٹ دونوں جتوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دونوں روایتی حریف ممالک پاکستان اور بھارت کل اتوار کے روز کولمبو میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا گروپ میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

بھارت کے خلاف پہلے میچ میں شاہین آفریدی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شروع میں ہی روہت شرما اور ورات کوہلی کو آؤٹ کر دیا تھاتصویر: Ishara S. KODIKARA/AFP

پاکستان سپر فور مرحلے کا اپنا پہلا میچ جیت چکا ہے اور ممکنہ طور پر دوسری جیت اس کے 17 اتوار ستمبر کو فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو مزید بڑھا دے گی۔ لیکن سری لنکا کے دارالحکومت میں بارش کی وجہ سےایک مرتبہ پھرکھیل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

بابر اعظم نے کولمبو میں صحافیوں کو بتایا، ''آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں برتری حاصل ہے کیونکہ ہم نے یہاں (سری لنکا میں) اور پاکستان میں بیک ٹو بیک کرکٹ کھیلی ہے۔ سری لنکا میں ڈھائی ماہ ہو چکے ہیں، اس دوران کھیلی گئی کرکٹ میں ٹیسٹ سیریز، لنکا پریمیئر لیگ، افغانستان کے خلاف سیریز اور اب ایشیا کپ شامل ہیں۔ تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ (ہمارے لیے) فائدہ مند ہوگا۔‘‘

پاکستان کے تینوں تیز رفتار باؤلروں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایشیا کپ میں مجموعی طور پر 23 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بارش کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا تھاتصویر: Asif Hassan/AFP/Getty Images

بائیں ہاتھ سے فاسٹ باؤلنگ کرنے والے شاہین آفریدی نے بھارت کے خلاف گروپ میچ میں اپنے ابتدائی اووروں میں کپتان روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی اہم وکٹیں لے کر بھارتی ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ان کی ٹیم کو یقین ہے کہ اس کے باؤلر اسے ایشیا کپ ٹائٹل جتوا سکتے ہیں۔ اعظم نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم میں شامل فاسٹ باؤلرز پر فخر ہے، ''فاسٹ باؤلر آپ کو ٹورنامنٹ اور میچ جتواتے ہیں اور مجھے ان پر پورا بھروسہ ہے۔ ہمارے پاس نسیم اور فہیم اشرف سمیت  سب سے بہترین لائن اپ ہے۔ انہیں اپنی باؤلنگ اور کھیل میں شراکت داری پر بھی پورا یقین ہے۔‘‘

ش ر ⁄  م م (اے ایف پی)

اماراتی سر زمین پر بارہ برس بعد پاک بھارت کرکٹ میچ

04:11

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں