1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایف اے ٹی ایف نے روس کی رکنیت معطل کر دی

24 فروری 2023

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے روس کی ممبر شپ معطل کر دی ہے۔ یہ فیصلہ یوکرین جنگ کے ایک برس مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی جنوبی افریقہ اور نائجیریا کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

FATF-Flagge
تصویر: Markus Schreiber/AP/picture alliance

عالمی مالیاتی امور پر نظر رکھنے والی ٹاسک فورس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے ناقابل قبول اعمال کی وجہ سے اس کی رکنیت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن کے اقدامات ایف اے ٹی ایف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں، اس لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مطابق وہ عالمی سلامتی، تحفظ اور مالیاتی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے فعال ہے لیکن روس ان بنیادی نکات کے برخلاف اعمال کا مرتکب ہوا ہے۔ اس ٹاسک فورس کی طرف سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب یوکرین پر روسی حملے کو ایک برس کا عرصہ مکمل ہوا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

جرمنی کا منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

یوکرین اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ماسکو حکومت نے یوکرین پر جنگ مسلط کر کے یورپ کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اس تناظر میں عالمی طاقتیں روس کے ان اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے جنوبی افریقہ اور نائجیریا کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ یہ افریقی ممالک دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔ ایف اے ٹی ایف نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ان دونوں ممالک نے سیاسی عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی کوششوں میں تیزی لائیں گے۔

ایف اے ٹی ایف کیا ہے؟

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک بین الحکومتی ادارہ ہے، جس کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی مدد کو روکنا ہے۔ یہ ادارہ عالمی سطح پر مالیاتی ریگولیٹری اصولوں کی نگرانی بھی کرتا ہے۔

اس ٹاسک فورس کی طرف سے اگر کسی ملک کو گرے لسٹ کیا جاتا ہے تو بین الاقوامی سرمایہ کار اس ملک میں اپنی سرگرمیاں ترک کر دیتے ہیں۔ اس طرح وہ ملک اقتصادی مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس ادارے کی تجاویز پر عمل نہ کرنے والے ممالک کی مالیاتی ریٹینگ یا گریڈ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کا بل

پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں 85 فیصد کمی

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع اس ٹاسک فورس سن 1989ء میں جی سیون ممالک کی جانب سے تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کے ممبران کی تعداد 38 ہے تاہم روس کی رکنیت معطل ہونے کے بعد اب یہ 37 رہ گئے ہیں۔ اس کے دیگر اہم مقاصد میں معاشی حوالے سے مالی بے ضابطگیوں کو روکنے کی کوشش کرنا بھی ہے، ساتھ ہی یہ  ایسے مالیاتی جرائم پر نظر رکھتا ہے، جو لوگوں کے لیے کسی نقصان یا خطرے کا باعث سکتے ہیں۔

ع ب، ا ب ا (خبر رساں ادارے)

پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا، ایف اے ٹی ایف

01:42

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں