1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایمازون بھارت میں پاکستانی 'روح افزا' کی فروخت بند کرے،عدالت

جاوید اختر، نئی دہلی
9 ستمبر 2022

مقبول عام مشروب "روح افزا" تیار کرنے والی بھارتی کمپنی ہمدرد نے عدالت سے شکایت کی تھی کہ آن لائن ریٹیلر ایمازون پاکستانی ہمدرد کی تیار کردہ "روح افزا" بھارت میں فروخت کررہی ہے۔

Indien | Kräutergetränk Rooh e Afza
تصویر: Javed Akhtar/DW

دہلی ہائی کورٹ نے ایمازون کو حکم دیا کہ وہ پاکستان میں تیار کردہ "روح افزا" کو بھارت میں فروخت ہونے والی ای ریٹیل اشیاء کی اپنی فہرست سے ہٹا دے۔

دہلی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ "روح افزا" ایک ایسا مشروب ہے جسے بھارتی عوام ایک صدی سے زیادہ عرصے سے استعمال کررہے ہیں۔ اس کی کوالٹی پر بھارت کے 'فوڈ سیفٹی اور اسٹینڈرڈ ایکٹ' اور 'لیگل میٹرولوجی ایکٹ' کا اطلاق ہوتا ہے۔ اور بھارت میں اسے تیار کرنے والے کمپنی 'ہمدرد نیشنل فاونڈیشن'اس پر عمل کرتی ہے۔ لیکن حیرت کی بات ہے کہ ایک امپورٹیڈ پروڈکٹ کو، اسے تیار کرنے والوں کی جانب سے مصنوعات کی مکمل تفصیلات دیے بغیر ہی، ایمازون پر بھارت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دہلی کے حکیم عبدالمجید نے سن 1907میں "روح افزا" تیار کرنا شروع کیاتصویر: Javed Akhtar/DW

بھارت کے "ہمدرد" کو کیا شکایت تھی

دہلی ہائی کورٹ کی جج پرتبھا ایم سنگھ کی صدارت والی بنچ نے ایمازون کو 48 گھنٹے کے اندر"روح افزا" کو اپنی فہرست سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایمازون نے "روح افزا" کے نام سے ایک مماثل پروڈکٹ کو اپنی ریٹیل اشیاء کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے حالانکہ عرضی گذار (ہمدرد نیشنل فاونڈیشن) نے ایسا کرنے کے لیے نہیں کہا تھا۔

ہمدرد نیشنل فاونڈیشن اور ہمدرد لیباریٹریز (انڈیا) نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ "ہمدرد" اور "روح افزا" کے'لوگو'  کے حقوق ان کے پاس ہیں۔ لیکن گزشتہ برس انہوں نے دیکھا کہ کچھ دیگر ادارے ایمازون پر "روح افزا" فروخت کررہے ہیں۔ حالانکہ جب ان اداروں اور ایمازون انڈیا کو اس حوالے سے نوٹس بھیجی گئی تو انہوں نے اسے اپنی فہرست سے ہٹا دیا۔

افغانستان ميں قسم قسم کے توانائی بخش مشروبات

ملائشیا میں ’حلال بیئر‘ نہ پینے کی تلقین

ہمدرد نیشنل فاونڈیشن نے اپنی عرضی میں مزید کہا تھا کہ کمپنی نے حال ہی میں پایا کہ ایک ریٹیلر بھارت میں اس ''روح افزا" کو فروخت کر رہا ہے جسے پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں بھارت کے قانونی ضابطوں کو پورا نہیں کیا گیا تھا۔

"روح افزا" کے مالکانہ حقوق بھارت میں ہمدرد نیشنل فاونڈیشن جب کہ پاکستان میں ہمدرد لیباریٹریز (وقف) کے پاس ہیںتصویر: Javed Akhtar/DW

عدالت نے کیا کہا

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جب کوئی صارف ایمازون پر پاکستانی ہمدرد کے تیار کردہ "روح افزا" پر کلک کرتا ہے تو وہ ہمدرد لیباریٹریز (انڈیا) کے ویب پیج پر پہنچ جاتا ہے، جس سے وہ اس غلط فہمی کا شکار ہو جاتا ہے کہ یہ بھارتی ہمدرد کا تیار کردہ ہے۔

فیک نیوز سائٹس بھی گوگل اور ایمازون سے کما رہی ہیں، رپورٹ

ایمازون چاند گاڑی کیوں بنا رہا ہے؟

عدالت کا کہنا تھا،"اس سے صارفین ہمدرد وقف لیباریٹریز پاکستان کے تیار کردہ "روح افزا" کو عرضی گزار کے تیار کردہ مشروب سمجھ لیتے ہیں اور غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔"

عدالت نے مزید کہا کہ چونکہ ایمازون ایک'معاونت کار' کا کردار ادا کرتا ہے اس لیے یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی اشیاء کے فروخت کنندہ اور اس کی تمام تفصیلات درج کرے۔ عدالت نے ایمازون کو حلف نامہ داخل کرکے یہ وضاحت کرنے کے لیے بھی کہا کہ وہ "روح افزا" کے حوالے سے تمام تفصیلات اپنی فہرست میں درج کرے۔

خیال رہے کہ دہلی کے حکیم عبدالمجید نے سن 1907میں "روح افزا" تیار کرنا شروع کیا۔ تقسیم ملک کے بعد ان کے دو بیٹوں میں سے بڑے بیٹے حکیم عبدالحمید بھارت میں رہ گئے جب کہ چھوٹے بیٹے حکیم محمد سعید پاکستان ہجرت کر گئے۔ دونوں نے ہی اپنے اپنے ملک میں نام اور شہرت حاصل کی۔

"روح افزا" کے مالکانہ حقوق بھارت میں ہمدرد نیشنل فاونڈیشن کے پاس ہیں جب کہ پاکستان میں اس مقبول عام مشروب کو ہمدرد لیباریٹریز (وقف) تیار کرتا ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا آئن لائن ریٹیلر ایمازون، ہمیں کتنا نقصان پہنچا رہا ہے؟

05:07

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں