1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایمازون سے شاپنگ، خاتون کو استعمال شدہ نیپیاں بھیج دی گئیں

13 جنوری 2020

نیو جرسی کے ایک فیملی نے امریکا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ایمازون سے اپنی بچیوں کے لیے نیپیاں خریدیں لیکن جب انہیں پیکٹ وصول ہوا تو وہ سبھی استعمال شدہ اور انسانی فضلے سے آلودہ تھیں۔ ایمازوں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

USA Orlando Amazon Logistik-Zentrum setzt Roboter ein
تصویر: picture-alliance/NurPhoto/P. Hennessy

نیوجرسی کی ایک خاتون کو اس وقت انتہائی ناگوار تجربے کا سامنا کرنا پڑا، جب اسے نیپیوں کے دو ڈبے پوسٹ کے ‌ذریعے وصول ہوئے اور وہ دونوں ڈبے ہی پہلے سے استعمال شدہ نیپیوں سے بھرے ہوئے تھے۔

نیو جرسی شہر کی خاتون نیسلی سیلز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی دو چھوٹی بچیوں کے لیے یہ نیپیاں آن لائن اشیاء فروخت کرنے والی بڑی کمپنی ایمازون سے خریدیں تھیں۔ یہ کمپنی نئی اشیاء کے ساتھ ساتھ سیکنڈ ہینڈ اشیاء بھی فروخت کرتی ہے۔ یہ اشیاء دیگر کی نسبت سستی ہوتی ہیں۔

جب اس خاتون نے نیپیوں والے ڈبے کو کھولا تو اسے احساس ہوا، انہیں تو پہلے ہی استعمال کیا جا چکا ہے کیوں کہ وہ پہلے سے آلودہ تھیں۔ اس خاتون کا اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ''میں نے جب نیپیوں والا ڈبا اٹھایا، تو وہ بھاری تھا۔ میں ابھی سو کر اُٹھی تھی اور لائٹ بھی بند تھی۔ جب میں نے لائٹ چلائی تو نیپیاں انتہائی ترتیب سے فولڈ کی گئی تھیں لیکن استعمال شدہ تھیں۔‘‘

دوسری جانب ایمازون کا کہنا ہے کہ وہ صارف کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے مزید نیپیاں کھول کر نہیں دیکھیں لیکن وہ انسانی فضلے سے آلودہ اور انتہائی بدبودار تھیں۔

ایمازون کمپنی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ہر طرح سے ان کے معیارات کے خلاف ہے اور وہ اس حوالے سے صارف سے معافی بھی مانگ چکے ہیں۔ اس ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد اس معاملے کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔

ا ا / ب ج ( اے ایف پی، روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں