ایمسٹرڈیم کا مرکزی قدیمی علاقہ کسی دور میں متوسط طبقے کی آماج گاہ ہوتا تھا، مگر اب ایسا نہیں۔ اب امیر ترین افراد یہاں نہروں کے کنارے بنے قدیمی فلیٹس خرید کر انہیں اس طرح جدید رہائش گاہوں میں تبدیل کر رہے ہیں کہ ان کا روایتی پن بھی خراب نہ ہو۔ یہ عمارتیں باہر سے دیکھنے میں بوسیدہ ضرور دکھائی دے رہی ہیں، مگر اندر ایک الگ ہی دنیا ہے۔