1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے روس کو اولمپکس میں شرکت سے روک دیا

9 دسمبر 2019

عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے روس پر اولمکپس مقابلوں میں شریک ہونے پر چار برسوں کے لیے پابندی عائد کی ہے۔ اس پابندی کی وجہ سے روسی ایتھلیٹس سن 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

Russland | Olympia | Doping
تصویر: picture-alliance/dpa/AP Photo/File /J. Phillip

اس پابندی کے بعد روسی ایتھلیٹس سن 2022 میں منعقد ہونے والے سرمائی گیمز میں بھی شریک نہیں ہو سکے گا۔ یہ گیمز چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہوں گے۔ عالمی ادارے کے فیصلے کے تحت صرف ایسے روسی ایتھلیٹس نیوٹرل جھنڈے تلے اولمپکس میں شریک ہونے کے مجاز ہوں گے، جنہیں اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا سرٹیفیکیٹ حاصل ہو گا یا وہ یہ ثابت کر سکیں کہ انہوں نے ممنوعہ اشیاء کا استعمال نہیں کیا۔

روسی وزیراعظم دیمیتری میدویدیف نے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے روس مخالف قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس فیصلے کے خلاف کھیلوں کی ثالثی کرنے والی عدالت (CAS) میں یقیناً اپیل دائر کی جائے گی۔ میدویدیف نے روس مخالف کارروائیوں کو ایک پرانا مسئلہ قرار دیا ہے۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (WADA) کی ایگزیکٹو کمیٹی  نے روس پر پابندی کا فیصلہ ایک ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزین میں ہوا۔ ایجنسی کے ترجمان کے مطابق تمام سفارشات کو کمیٹی کے اراکین نے مشترکہ طور پر منظور کیا۔

اس پابندی کے بعد روسی ایتھلیٹس سن 2022 میں منعقد ہونے والے سرمائی گیمز میں بھی شریک نہیں ہو سکے گاتصویر: Getty Images/W. Little

اس پابندی کے تحت روسی ایتھلیٹوں کے ساتھ ساتھ حکومتی اہلکار بھی اولمپکس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ ان چار برسوں کے دوران روس کسی بھی اولمپک تقریب کی میزبانی یا کھیلوں کے کسی بڑے ایونٹ کے لیے حق میزبانی حاصل کرنے کی درخواست بھی نہیں کر سکے گا۔

عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی کمیٹی نے یہ سفارشات روسی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (RUSADA) کے جعلی ڈوپنگ ٹیسٹوں کی رپورٹوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مرتب کی تھیں۔ روسی ایجنسی کی جعلی اعداد و شمار پر مبنی رپورٹس رواں برس جنوری میں عالمی ایجنسی کے حوالے کی گئی تھیں۔

روس عالمی ایجنسی کے فیصلے خلاف کھیلوں کے معاملات کی نگرانی کرنے والی عدالت میں اپیل کر سکتا ہے۔ روسی رپورٹوں میں غلط نتائج کو ماسکو حکومت کے وزیر کھیل نے 'ٹیکنیکل پرابلم‘ قرار دیا تھا۔ روسی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو تین برس قبل مختلف رپورٹوں کے جعلی نتائج کی بنیاد پر معطل کر دیا گیا تھا۔

ع ح ⁄ ع ا (اے ایف پی، روئٹرز)

فٹ بال کھیل نے خواتین کی زندگی بدل دی

01:31

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں