1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اینڈی فلاور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر

16 اپریل 2009

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اینڈی فلاور کو انگلش ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا۔ وہ اس سے قبل ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریوں کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

مورس کا کہنا ہے کہ اینڈی فلاور انگلینڈ کی ٹیم کو بہت آگے تک لے جا سکتے ہیںتصویر: AP

انگلینڈ کرکٹ بورڈکے مینجنگ ڈائریکٹر Hugh Morris نے کہا ہے کہ اینڈی فلاور کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ان کی کارکردگی شاندار رہی جس سے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سمیت وہ بھی بہت متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اینڈی فلاور باصلاحیت اور تجربہ کارکوچ ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی کوچنگ میں ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ Hugh Morris نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو کوچ کی نامزدگی کے لئے 30 درخواستیں موصول ہوئی تھیں مگر اینڈی فلاور کو اس عہدے کے لئے موضوع سمجھتے ہوئے انگلش ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا۔

واضح رہے کہ اینڈی فلاور نے زمبابوے کی طرف سے 63 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں