ایوانکا ٹرمپ کی آمد پر بھارتی حیدرآباد سے فقیروں کا صفایا
صائمہ حیدر
10 نومبر 2017
بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی آمد سے قبل عوامی مقامات پر گداگری ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔
تصویر: AFP/Getty Images/J. Watson
اشتہار
بھارتی شہر حیدرآباد میں رواں ماہ کے اواخر میں ہونے والی گلوبل انٹر پرائز سمٹ کا افتتاح بھارتی صدر نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کریں گے۔ یہ کانفرنس نومبر کی اٹھائیس سے تیس تاریخ تک جاری رہے گی جس میں دیگر عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے۔
حیدرآباد کے پولیس کمشنر ایم مہندر ریڈی نے رواں ہفتے مبینہ طور پر ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کی آمد سے قبل شہر کے فقیروں کے شہر میں عوامی مقامات اور گلیوں میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ گداگر شہر کی ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔
آج بروز جمعہ ایک سینئیر پولیس افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ تحریری نوٹس شہری انتظامیہ کی معمول کی انسداد گداگری مہم کا حصہ ہے اور اس کا ایوانکا ٹرمپ کی حیدرآباد آمد سے کوئی تعلق نہیں۔
مذکورہ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ شہر میں ان فقیروں کے لیے ایک بحالی مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں وہ تب تک رہ سکتے ہیں جب تک ایک نارمل زندگی گزارنے کے قابل نہیں ہو جاتے۔
بھارتی شہر حیدرآباد میں بھیک مانگنے پر یہ پابندی سات جنوری سن 2018 تک جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والے فقیروں کو جیل کی سزا یا جرمانہ بھگتنا پڑے گا۔
انسانی حقوق کی کارکن مدھو پورنیما کشور کا کہنا تھا کہ یہ اقدام غربت کو جرم بنانے کے مترادف ہے۔ کشور نے کہا،’’ یہ ظلم ہے۔ کیا اُن کو توقع تھی سمٹ پر آنے والے معززین گلیوں میں چہل قدمی کرتے ہوئے ان گداگروں سے بات کریں گے؟‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ: ہوٹلز، تفریحی مقامات اور انا پرستی
ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا فائیو اسٹار ہوٹل واشنگٹن کے قدیمی پوسٹ آفس کی بلڈنگ میں واقع ہے۔ یہ عمارت وائٹ ہاؤس سے ایک میل سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے۔ یہ ان کے بزنس کی سلطنت میں ایک نیا اضافہ ہے۔
تصویر: picture-alliance/NurPhoto/C. May
قدیم عمارت میں نئی لگژری
ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل واشنگٹن کے ’اولڈ پوسٹ ٹاور اور کلاک ٹاور‘ کے نام سے مشہور عمارت میں قائم کیا گیا ہے۔ 1899ء میں تعمیر کی گئی یہ تاریخی عمارت وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل کے درمیان میں واقع ہے۔
تصویر: Getty Images/M. Wilson
مشہور عمارتوں میں جائیداد
سان فرانسسکو کی چھائی ہوئی اس دھند میں دکھائی دینے والی یہ بھوری بلڈنگ شہر کی معروف ترین عمارت ہے۔ 1969ء میں تعمیر کی جانے والی یہ عمارت بینک آف امریکا کا صدر دفتر ہوا کرتی تھی۔ اس بلڈنگ کے تیس فیصد حصے کے مالک بھی ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
تصویر: Imago/UPI Photo
دلکش نظارے والے گلف کلب
ٹرمپ نیشنل گولف کلب لاس اینجلس کے قریب ساحلی علاقے کے بالکل متصل ہے اور شہر کے مرکز سے صرف تیس منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔ یہ کلب صرف گولف کھیلنے کے لیے نہیں بلکہ فلموں کی شوٹنگ کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔
تصویر: Getty Images/S. Shugerman
جائیداد سے محبت
ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا، ’’ا گر مجھ سے جائیداد کے بارے میں پوچھا جائے تو میں کہوں گا کہ پراپرٹی حقیقی ہوتی ہے، اسے چھوا اور محسوس کیا جا سکتا ہے، یہ خوبصورت ہوتی ہے اور یہ اصل آرٹ ہوتی ہے۔ مجھے ریئل اسٹیٹ بہت پسند ہے۔‘‘
تصویر: picture-alliance/AP Photo/M. York
پرفیوم کی سلطنت
صرف ریئل اسٹیٹ ہی نہیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پرفیوم سازی میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ ان کا یہ کاروبار بھی بہت انتہائی کامیاب ہے۔
تصویر: Trump Fragrances
خوبرو خواتین اور کاروبار کی کامیابی
ڈونلڈ ٹرمپ ماڈل ایجنسی کا دعوٰی ہے کہ وہ ٹرمپ کی بصارت اور ان سوچ کے مطابق کام کرتی ہے۔ یہ ایجنسی کا دفتر نیو یارک میں ہے۔ اس ایجنسی کی ایک مشہور ماڈل ہانگ کانگ کی میا کنگ بھی ہیں۔
تصویر: Getty Images/B. Raglin
جوے خانے
اٹلانٹک سٹی میں تاج محل کسینو اور معروف بورڈوالک پر واقع ہوٹل کمپلیکس پر آج بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لکھا ہے۔ تاہم بہت جلد یہاں تبدیلی آنے والی ہے۔ کئی سالوں کے بعد دس اکتوبر 2016ء کو یہ دونوں عمارتیں بلند ہونے جا رہی ہیں۔
تصویر: Getty Images/W.T.Cain
کامیابی بھی خسارہ بھی
اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق کامیاب ترین کاروبار اور بڑے پیمانے پر جائیداد کے باوجود ٹرمپ کی کچھ کمپنیاں خسارے میں بھی ہیں اور یہ خسارہ 650 ملین ڈالر بنتا ہے۔ واشنگٹن میں ٹرمپ انٹرنیشل ہوٹل دارالحکومت کی تیسری اونچی ہے۔