1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایک مکھی ریکارڈ بنانے کی راہ میں حائل ہو گئی

6 اگست 2018

جرمنی میں ایک ڈومینو ٹیم کی کوشش تھی کہ وہ جرمنی کے سب سے بڑا ڈومینوز اسٹرکچر بنانے کا ریکارڈ توڑ دے لیکن ایک مکھی کی وجہ سے اس ٹیم کا یہ خواب چکنا چور ہو گیا۔ بھلا وہ کیسے؟

Deutschland | Rekordversuch mit 600 000 Dominosteinen
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Arnold

جرمن شہر فرینکفرٹ کے قریب واقع نڈا نامی شہر میں ڈومینوز کا ایک ایونٹ منعقد کیا گیا، جس میں ایک ٹیم کی کوشش تھی کہ وہ ملک کا سب سے بڑا ڈومینو اسٹرکچر بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دے۔

تاہم ابھی یہ اسٹرکچر مکمل طور پر تیار نہیں ہوا تھا کہ ایک مکھی نے ایک ڈومینو کو گرا دیا اور یوں ڈومینوز میں حادثاتی چین ری ایکشن پیدا ہو گیا اور یکے بعد دیگرے تمام ڈومینوز قبل ازقت ہی گر گئے۔ اس اسٹرکچر میں جو ڈومینوز استعمال کیے جا رہے تھے، ان کا سائز انسانی ناخن سے زیادہ بڑا نہیں تھا۔

اس ایونٹ کے منتظم پیٹرک زینر نے ڈی پی اے سے گفتگو میں کہا کہ ایک مکھی ایک ڈومینو پر بیٹھی تو وہ گر گیا، یوں اس اسٹرکچر کے مکمل ہونے سے قبل ہی یہ ڈھانچہ مکمل طور پر گر گیا۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کے دن یہ واقعہ رونما ہوا اور اس ٹیم کے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ وہ دوبارہ سے ڈومینوز کے چھوٹے چھوٹے لاکھوں ٹکرے ایک مرتبہ پھر سے کھڑے کرے۔

اس ٹیم نے اس مکھی کی مداخلت کے باوجود نئے چار ریکارڈ بنا لیے، جس میں طویل ترین ڈومینوز چین ری ایکشن کا ریکارڈ بھی شامل تھا۔ اس مقصد کی خاطر تقریبا ساٹھ لاکھ ڈومینوز کا استعمال کیا گیا، جو پندرہ منٹ تک گرتے ہی رہے۔

 اس کے ساتھ اس چین ری ایکشن میں ڈومینوز کی طویل ترین دیوار، سب سے زیادہ ڈومینوز کا استعمال اور سب سے بڑے اسپائریل ایفکٹ کا ریکارڈ بھی بنا۔ اس ایونٹ میں بیس شرکاء نے حصہ لیا، جنہوں نے دو ہفتے کی محنت کے بعد یہ ڈومینوز اسٹرکچر بنائے۔

ع ب / ع ا / ڈی پی اے

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں