1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ای ڈی این اے: انسانوں کی راز داری کے لیے سنگین خطرہ؟

21 مئی 2023

انسانوں کی طرف سے مسلسل پھیلایا جانے والا ان کا جینیاتی مواد سائنسی ترقی کی بدولت اب ان کی راز داری کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ سائنس دانوں کو ای ڈی این اے کی دریافت، راز داری اور نگرانی کے حوالے سے کئی طرح کے خدشات ہیں۔

Molekulares Modell der Struktur eines PRD1-Bakteriophen
تصویر: Science Photo Library/imago images

انسانوں کی طرف سے ان کی کہیں بھی موجودگی کے عرصے کے دوران مختلف شکلوں میں لیکن مسلسل پھیلائے جانے والے جینیاتی مواد کے نشانات کو اب جلد ہی کسی بھی فرد یہاں تک کہ پورے کے پورے نسلی گروہوں کا پتہ لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ سائنس دانوں نے حال ہی میں اس حوالے سے 'اخلاقی دلدل‘ کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے باقاعدہ انتباہ بھی جاری کر دیا۔

ڈی این اے ٹیسٹ، جرائم کے ثبوت میں اہم ترین

جینیاتی مواد کے نشانات کو اب جلد ہی کسی بھی فرد یہاں تک کہ پورے کے پورے نسلی گروہوں کا پتہ لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گاتصویر: Max Planck Institute for Evolutionary Anthropology/Handout via REUTERS

حال ہی میں تیار کی گئی ایک نئی تکنیک ماحولیاتی ڈی این اے یا eDNA نامی جینیاتی مواد کے چھوٹے چھوٹے نمونوں سے بھی بہت سی معلومات اکٹھا کی جا سکتی ہیں۔ یہ وہ جینیاتی مواد ہے، جس کے نشانات سبھی انسان اور جانور اپنے پیچھے ہوا میں اور زمین پر ہر جگہ چھوڑ جاتے ہیں۔

نیچر ایکالوجی اینڈ ایوولیوشن نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی ریسرچ کے مصنفین کے مطابق یہ طریقہ کار طبی اور سائنسی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مجرموں کا سراغ لگانے میں بھی بہت زیادہ مدد کر سکتا ہے۔ تاہم ان سائنس دانوں کے مطابق یہی پہلو راز داری اور نگرانی کے حوالے سے بہت سے خدشات کو بھی جنم دیتا ہے۔

انسانی ڈی این اے جلد یا بالوں کے خلیات، کھانسی کے دوران منہ سے ہوا کے ساتھ خارج ہونے والے ذرات یا پھر بیت الخلاء میں بہائے گئے استعمال شدہ اور گندے پانی سمیت ہر جگہ ہو سکتا ہے۔ حالیہ برسوں میں سائنس دان معدومیت کے خطرے سے دو چار جانوروں کی بقا میں مدد  کے لیے جنگلی جانوروں کے ای ڈی این اے نمونے بڑی تیزی سے جمع کرتے رہے ہیں۔

اسلامی نطریاتی کونسل میں ڈی این اے ٹیسٹ کے ثبوت پر بحث

امریکہ کی یونیورسٹی آف فلوریڈا کی وِہٹنی لیبارٹری فار میرین بائیو سائنس کے تحقیقی ماہرین کی توجہ بقا کے خطرے کے شکار سمندری کچھووں کے ای ڈی این اے نمونے جمع کرنے پر مرکوز تھی۔ لیکن محققین کی اس بین الاقوامی ٹیم نے نادانستہ طور پر انسانی ای ڈی این اے کی ایک بڑی مقدار بھی جمع کر لی، جسے انہوں نے'ہیومن جینیٹک بائی کیچ‘ کا نام دیا۔

وِہٹنی لیبارٹری میں جنگلی حیات میں پائی جانے والی بیماریوں کے جینومک پروفیسر  ڈیوڈ ڈفی اس تحقیقی منصوبے کی سربراہی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو ملنے والے انسانی ای ڈی این اے کی مقدار اور اس کے معیار پر 'مسلسل حیران‘ ہیں۔ اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ''زیادہ تر کیسز میں ای ڈی این اے کا معیار تقریباً کسی بھی شخص سے براہ راست حاصل کردہ نمونوں کے معیار کے برابر ہی ہوتا ہے۔‘‘

سائنسدان ڈی این اے کے نمونوں کو ترتیب دے کر یہ شناخت کرنے میں بھی کامیاب رہے کہ آیا کسی شخص کو آٹزم اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا خطرہ زیادہ خطرہ ہےتصویر: Science Photo Library/IMAGO

اس ریسرچ ٹیم نے ایک ویٹرنری ہسپتال میں ہوا سے ای ڈی این اے کے نمونے حاصل کر کے اس کے عملے، عملے کے زیر علاج بیمار جانوروں اور جانوروں میں عام وائرس تک کا پتہ چلا لیا۔ اس تحقیقی مطالعے کے مصنفین میں سے ایک وِہٹنی لیبارٹری کے مارک میکالی نے کہا کہ ڈی این اے کے نمونوں کو ترتیب دے کر ٹیم یہ شناخت کرنے میں بھی کامیاب رہی کہ آیا کسی شخص کو آٹزم اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا خطرہ زیادہ خطرہ ہے۔

مارک میکالی کا کہنا تھا، ''یہ سارے کا سارا ذاتی، موروثی اور صحت سے متعلق ڈیٹا ماحول میں آزادانہ طور پر دستیاب ہے اور یہ اس وقت بھی ہمارے ارد گرد کی ہوا میں تیر رہا ہے۔‘‘

ڈی این اےٹیسٹ نے بچایا بھی تو 27 سال بعد

امریکہ ہی کی  یونیورسٹی آف میری لینڈ میں قانون کی پروفیسر نیتالی رام نے، جو اس سائنسی تحقیق کا حصہ نہیں تھیں، کہا کہ ان نتائج سے ''جینیاتی راز داری یا جینیٹک پرائیویسی اور پولیسنگ کے حوالے سے ان کے استعمال اور ان کی حدود کے بارے میں سنگین تشویش پیدا ہونا چاہیے۔‘‘

پروفیسر رام نے متنبہ کیا کہ کسی بھی فرد کی رضامندی کے بغیر اس کے ای ڈی این اے کا استعمال عام لوگوں کو انفرادی سطح پر ٹریک کرنے حتیٰ کہ 'کمزور سماجی گروہوں اور نسلی اقلیتوں‘ کو نشانہ بنانے تک کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ ایسے ہی خدشات کے باعث ہوا کہ ای ڈی این اے پر تحقیق کرنے والے ماہرین کی ٹیم نے خود بھی اس حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دینے کا فیصلہ کیا۔  اسی لیے ایک بیان میں پالیسی سازوں اور دیگر سائنس دانوں سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ وہ ایسے ضابطوں کی تیاری کے لیے کام شروع کر دیں، جو ان کے بقول eDNA کے حوالے سے ممکنہ 'اخلاقی دلدل‘ کا قبل از وقت تدارک کر سکیں۔

ش ر ⁄  م م (اے ایف پی)

چیمپینزی انسان کا دور کا رشتہ دار

02:05

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں