1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ملک بدری ٹکٹ‘، اے ایف ڈی کی سیاسی مہم

14 جنوری 2025

جرمنی میں تارکین وطن اور اسلام مخالف انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت اے ایف ڈی نے شہر کارلسروہے میں ’غیر قانونی تارکین وطن‘ کے خلاف ایک ’ملک بدری ٹکٹ‘ مہم کے عنوان سے بذریعہ ڈاک گھر گھر فلائر بھیجے ہیں۔

صوبے سیکسنی میں گزشتہ ویک اینڈ پر اے ایف ڈی کا پارٹی اجلاس منعقد ہوا تھا
جرمنی میں تارکین وطن اور اسلام مخالف انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت اے ایف ڈی کی حال ہی میں ہونے والی پارٹی کانفرنستصویر: dts Nachrichtenagentur/IMAGO

اے ایف ڈی کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو اس بارے میں بیان دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق بھی کر دی۔

جرمنی کی 'متبادل برائے جرمنی‘ یا AfD نامی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت ملکی سیاست کے مرکزی دھارے میں آگے بڑھنے اور عوامی حمایت حاصل کرنے کی جدوجہد کرتی نظر آتی ہے۔ اے ایف ڈی کے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ شہر کارلسروہے کے اردگرد مقامی باشندوں کے میل باکسز میں 'غیر قانونی تارکین وطن‘ کے خلاف 'ملک بدری ٹکٹ‘ ڈالے گئے ہیں۔ دریں اثناء اس مغربی جرمن شہر کی پولیس نے تارکین وطن کے خلاف نفرت انگیزی کے شبے میں اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اے ایف ڈی کی پارٹی کانفرنس، مخالفین کے مظاہرے

انتخابی مہم کا حصہ

کارلسروہے میں اے ایف ڈی کی طرف سے گھروں کے میل باکسز میں ڈالے جانے والے ان  انتخابی فلائرز کو کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کسی ایئر لائن کے ٹکٹوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ اس نام نہاد 'ٹکٹ‘ پر روانگی کی تاریخ 23 فروری درج کی گئی ہے، یعنی عین وہ دن جس روز جرمنی میں آئندہ عام انتخابات کا انعقاد ہو گا۔ دیگر علامتی سفری تفصیلات میں روانگی کے مقام کی جگہ جرمنی اور آمد کے مقام کی جگہ ''محفوظ آبائی ملک‘‘ لکھا گیا ہے۔

جرمنی: اے ایف ڈی کی تعریف کرنے پر ایلون مسک پر نکتہ چینی

AfD نامی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت معاشرے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی پوری کوشش کر رہی ہےتصویر: Sebastian Kahnert/dpa/picture alliance

اے ایف ڈی کی علاقائی پارٹی تنظیم کے ایک ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ کارلسروہے میں اے ایف ڈی کے مقامی ضلعی سطح کے ایک گروپ کی طرف سے یہ فلائر انتخابی مہم کے حصے کے طور پر تقسیم کیا گیا ہے۔

فلائرز کی تفصیلات

اے ایف ڈی کی طرف سے شروع کی گئی اس نوعیت کی انتخابی مہم پر تنقید کرتے ہوئے جرمنی میں بائیں بازو کی لیفٹ پارٹی کے کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ اے ایف ڈی نے خاص طور سے 'غیر جرمن نسل‘  سے تعلق رکھنے والوں کے لیٹر باکسز میں 'ملک بدری کے ٹکٹ‘ ڈلوائے ہیں۔

مشرقی جرمنی کی پرامن وراثت کو عوامیت پسندوں سے خطرہ

02:51

This browser does not support the video element.

جرمن ریٹائرڈ شہری ہنگری کیوں منتقل ہو رہے ہیں؟

دوسری جانب اے ایف ڈی کی علاقائی شاخ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ''ملک بدری ٹکٹ‘‘ تھیم کے تحت تیار کردہ فلائرز کا ہدف تمام اہل ووٹرز ہیں۔ مزید یہ کہ کارلسروہے میں یہ فلائرز اب بھی بڑی تعداد میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

اے ایف ڈی کے پارٹی اجلاس میں ایک حمایتی اپنے سر پر ایک کھوپڑی کی ٹیٹوئئنگ دکھا رہا ہےتصویر: Hans Pfeifer/DW

بتایا گیا ہے کہ یوں تقریباﹰ 30 ہزار فلائرز بھیجے گئے ہیں۔ دریں اثناء اے ایف ڈی کے ترجمان نے کہا کہ ان فلائرز کے پیچھے پارٹی کے مقامی کارکن کار فرما ہیں۔ مزید یہ بھی کہ ''ملک بدری ٹکٹ‘‘ کے پرنٹنگ نمونوں کو دیگر جرمن شہروں میں بھی متعارف کرایا جائے گا تاکہ وہاں بھی اس پارٹی کی مقامی شاخیں اپنے اپنے علاقوں میں اسے چھپوا کر تقسیم کر سکیں۔

جرمنی: انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے ایلس وائیڈل کو بطور چانسلر امیدوار منتخب کر لیا

ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں تھا کہ یہ متنازعہ فلائر کُل کتنے گھرانوں کے میل باکسز تک پہنچا۔

تاہم سوشل میڈیا پر اس فلائر کی تصویریں نہ صرف پوسٹ کی گئیں بلکہ اس پر شدید آن لائن ردعمل بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ک م/ م م (ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں