1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بائرن میونخ چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں

29 اپریل 2010

ایوٹسا اولیچ کی تین مسلسل گولوں کی بدولت بائرن میونخ کی ٹیم چیمپیئنز لیگ فٹبال کے فائنل کے لئے کولیفائی کر گئی ہے۔ سیمی فائنل کے حتمی مرحلے میں بائرن میونخ نے فرنانسیسی کلب لیوں کو تین صفر شکست دے دی۔

تصویر: AP

چیمپیئنز لیگ کے ایک سیمی فائنل میچ کا دوسرا مرحلہ منگل کی شام فرانسیسی شہر لیوں میں مکمل ہو گیا ہے۔ بائرن میونخ کے کروشیائی اسٹرائیکر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت بائرن میونخ کو 2001ء کے بعد پہلی مرتبہ چیمپیئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ اولیچ نے پہلا گول کھیل کے 26 ویں منٹ میں کیا۔ انہوں نے دوسرا گول کھیل کے 67 ویں اور تیسرا گول کھیل ختم ہونے سے 12 منٹ قبل کیا۔

بائرن میونخ کو 2001ء کے بعد پہلی مرتبہ چیمپیئر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل ہوئی ہےتصویر: AP

بائرن میونخ کی ٹیم کو 22 مئی کو کھیلے جانے والے فائنل میں اطالوی کلب میلان یا ہسپانوی کلب بارسلونا میں سے کسی ایک کا سامنا کرنا ہو گا۔ بارسلونا اور میلان کے درمیان آج بدھ کے روز ہونے والے میچ سے فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہو جائے گا۔

بائرن میونخ میں لیوں اور میونخ کی ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں بائرن میونخ ایک صفر سے جیتی تھی، اس برتری کو ختم کرنے کے لئے لیوں کو اس میچ میں تین گولوں سے جیت درکار تھی۔ تاہم یہ مدھم امید اس وقت دم توڑتی دکھائی دی، جب لیوں کے کھلاڑی کرس کو فاؤل کرنے پر سرخ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کر دیا گیا اور لیوں کی ٹیم کو باقی میچ دس کھلاڑی کے ہمراہ کرنا پڑا۔ اس پر اولچ کی اس ناقابل شکست ہیٹ ٹرک نے بائرن میونخ کو چار صفر کے مجموعی نتیجے سے سرفراز کر دیا۔

سن 2001ء میں بائرن میونخ نے Valencia کی ٹیم کو پنیلٹیز پر شکست دے کر چیمپئنز لیگ جیتی تھی۔ چیمپیئنز لیگ کا فائنل میڈرڈ میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عابد حسین

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں