1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بائرن میونخ کےکوچ کلنزمان کو ہٹا دیا گیا

گوہر نذیر27 اپریل 2009

جرمن فُٹ بال ٹیم بائرن میونخ نےکوچ کلنزمان کو ’’ناقص‘‘ کارکردگی کی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ محض ایک سال سے بھی کم عرصے سے کلنزمان بائرن میونخ کلب کے کوچ کی حیثیت سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

کلنزمان جرمن قومیفٹ بال ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی ادا کر چکے ہیں۔تصویر: AP

یُپ ہینکس کو کلب کا نیا کوچ مقرر کرلیا گیا ہے۔ معروف سابقہ کھلاڑی اور کوچ کلنزمان نے بائرن میونخ کے فیصلے پر زبردست افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال جرمن قومی لیگ ’’بنڈس لیگا‘‘ میں ان کے کلب کی اب تک کی کارکردگی خراب نہیں رہی ہے۔

کلنزمان کے خیال میں ابھی بھی بائرن میونخ کی ٹیم بنڈس لیگا جیت سکتی ہے۔ لیگ میں اس وقت ووٴلفس برگ کی ٹیم سب سے آگے ہے تاہم بائرن میونخ کلب کےابھی پانچ میچ باقی ہیں۔ سیزن کے آغاز پر بائرن میونخ کی ٹیم ٹائٹل جیتنے کے لئے فیورٹ قرار دی جارہی تھی۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں