1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’بائیون ٹیک کے بانیوں کی تصاویر یورو نوٹوں پر چھاپی جائیں‘

2 جنوری 2022

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک یورپی پارلیمان کے ایک رُکن نے تجویز دی ہے کہ بائیون ٹیک کمپنی کے سربراہ جوڑے کی تصاویر یورو نوٹوں پر چھاپی جائیں۔

Impfstoffentwickler von Biontech mit Zukunftspreis 2021 ausgezeichnet
تصویر: Christophe Gateau/dpa/picture alliance

جرمنی کی فری ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاستدان مورِٹس کؤرنر کا کہنا ہے کہ بائیون ٹیک کے سربراہوں نے لاکھوں زندگیوں کو بچانے کی راہ ہموار کی ہے۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک یورپی پارلیمان کے ایک رُکن نے تجویز دی ہے کہ بائیون ٹیک کمپنی کے سربراہان کی تصویر یورو نوٹوں پر چھاپی جائیں۔ خیال رہے کہ آئندہ چند برسوں کے دوران یورو نوٹوں کے ڈیزائن کرنے کا منصوبہ ہے اور مورٹس کؤرنر ایسے پہلے سیاستدان ہیں جنہوں نے اس طرح کی تجویز دی ہے۔

یکم جنوری 2002ء کو یورو کرنسی نوٹوں کو یورو زون کی باقاعدہ سرکاری کرنسی کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔تصویر: Andrei Barmashov/PantherMedia/image images

'ان کے کام نے لاکھوں یورپین کی جان بچائے‘

مورِٹس کؤرنر نے جرمن اخبار 'ویلٹ ام زونٹاگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''یورپ کی اہم شخصیات جیسے بائیون ٹیک کے بانی جوڑے ڈاکٹر اوگور شاہین اور ان کی اہلیہ اوزلم تورجی کی تصاویر نئے یورو نوٹوں پر چھاپی جائیں۔‘‘ ان کے بقول اس جوڑے کے کام نے لاکھوں یورپی شہریوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔

یورپی پارلیمان کے رکن جرمن سیاست دان مورٹس کؤرنر کا مزید کہنا تھا، ''ان کی زندگی تارکین وطن کے لیے کھلے ایک معاشرے میں انضمام، ترقی، کاروباری صلاحیت، سائنسی ایکسیلنس اور امکانات کی ایک متاثر کن کہانی ہے۔‘‘

ڈاکٹر توجی اور ڈاکٹر شاہین مائنز میں قائم کمپنی بائیون ٹیک کے بانی ہیں۔ انہوں نےامریکی دواساز ادارے فائزر کے ساتھ مل کر ایم آر این اے ٹیکنالوجی کی حامل کووڈ ویکسین تیار کی جو اب کورونا کی وبا کو روکنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

نوٹوں کو ری ڈیزائن کرنے کا عمل کیسے تکمیل پائے گا؟

یکم جنوری 2002ء کو یورو کرنسی نوٹوں کو یورو زون کی باقاعدہ سرکاری کرنسی کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ یورو زون میں اس وقت یورپی یونین کے کُل 27 میں سے 17 ممالک شامل ہیں جو یہی مشترکہ کرنسی استعمال کرتے ہیں۔

20 برس بعد یورپیئن سنٹرل بینک نے ان بینک نوٹوں کو ری ڈیزائن کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

یورو نوٹوں کی نئی شکل کے لیے عوامی رائے بھی لی جائے گی۔ یورپی شہریوں سے اس بارے میں سروے کیا جائے گا جبکہ یورو زون میں شامل تمام 19 ریاستوں کی نمائندگی والا ایک مشاورتی گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ تاہم ان نوٹوں کے نئے ڈیزائنوں کی تیاری اور اجراء کے عمل میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

یورو کرنسی پر بنے فرضی پل، اب ایک حقیقیت

03:42

This browser does not support the video element.

ا ب ا/ع ت (اے ایف پی، ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں