1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بارسیلونا کے ہاتھوں بائرن میونخ کو عبرتناک شکست

Gowhar Geelani9 اپریل 2009

چیمپیئنز لیگ میں بارسیلونا کی فٹ بال ٹیم نے بائرن میونخ کو کوارٹر فائنلز کے فرسٹ لیگ کے دونوں ہالفز میں پریشان کردیا اور میچ صفر کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

ایف سی بارسیلونا کے کھلاڑی Lionel Messi نے بائرن میونخ کی ٹیم کے خلاف دو گول داغےتصویر: AP

بارسیلونا نے پورے نوے منٹ تک جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور بائرن میونخ کے دفاع کو بار بار مات دی۔کھیل کے پہلے ہی ہالف میں ایف سی بارسیلونا نے ایف سی بائرن میونخ کے خلاف چار گول داغے۔ میونخ کی ٹیم کھیل ختم ہونے تک بھی کوئی گول نہیں کرسکی۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے Thierry Henry نے بھی بارسیلونا کی طرف سے میونخ کے خلاف گول کیاتصویر: AP

بارسیلونا کی طرف سے Lionell Messi نے دو، Samuel Eto'o اور Thierry Henry نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

بارسیلونا کے خلاف بائرن میونخ کی ٹیم بے بس اور لاچار دکھائی دیتصویر: AP

اسپین کے شہر بارسیلونا میں ایف سی بارسیلونا کی ٹیم پوری طرح چھائی رہی اور میچ کے آغاز سے انجام تک ایسا بالکل واضح تھا کہ میچ کون سی ٹیم جیت رہی ہے۔

بائرن میونخ کے کھلاڑی پورے میچ کے دوران بے بس اور لاچار نظر آئے اور ان کے پاس بارسیولنا کے جارحانہ اور ہنر سے بھرپور کھیل کا کوئی جواب نہیں تھا۔

چیمپیئنز لیگ کے دوسرے میچ میں چیلسی نے لیورپول کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں