1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بارہ ہزار سال پرانا ماموت کا ڈھانچہ نصف ملین یورو میں نیلام

مقبول ملک
17 دسمبر 2017

فرانس میں تقریباﹰ بارہ ہزار سال پرانا، ہاتھیوں کی طرح کے لیکن معدوم ہو چکے ماموتوں کی نسل کے ایک اونی جانور کا بہت بڑا ڈھانچہ قریب ساڑھے پانچ لاکھ یورو میں نیلام کر دیا گیا۔ ماموت کا یہ ڈھانچہ سائبریا سے ملا تھا۔

تصویر: picture-alliance/dpa/P. Juste

فرانسیسی دارالحکومت  پیرس سے اتوار سترہ دسمبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق اس حیوانی ڈھانچے کی نیلامی ہفتہ سولہ دسمبر کو فرانسیسی شہر لیوں میں کی گئی اور اسے  پانچ لاکھ اڑتالیس ہزار یورو سے زائد یا قریب چھ لاکھ پینتالیس ہزار امریکی ڈالر کے عوض فروخت کیا گیا۔

’برفانی انسان‘ دراصل ریچھ کی ایک قسم ہے، تحقیق

برطانیہ میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی روبوٹ گاڑیوں کا آغاز

لیوں میں ’آگُوٹ‘ نامی نیلام گھر کے مطابق یہ انسانی تاریخ میں کسی نجی خریدار کی ملکیت میں چلا جانے والا کسی بھی ماموت کا سب سے بڑا ڈھانچہ ہے۔ اسے ایک ایسی فرانسیسی کاروباری شخصیت نے خریدا، جس کی کمپنی کا لوگو بھی ایک ماموت کی شبیہ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ فرانسیسی نیلام گھر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اونی ماموت کا یہ ڈھانچہ 3.4 میٹر بلند ہے اور اسے ایسے جوڑا گیا ہے کہ جیسے یہ عظیم الجثہ ماموت، جسے عرف عام میں فیل پیکر یا فیل قامت بھی کہتے ہیں، چلتے چلتے اچانک رک گیا ہو۔

اس ڈھانچے کو پیئر ایتیئن بِنشیڈلر (Pierre-Etienne Binschedler) نامی ایک فرانسیسی شہری نے خریدا، جو مختلف اشیاء کو واٹر پروف بنانے والے مادے تیار کرنے والی ایک کمپنی سوپریما (Soprema) کے مالک ہیں۔ فرانسیسی شہر اسٹراسبرگ کے نواح میں قائم اس کمپنی کے مالک نے اس فیل پیکر کے ڈھانچے کو خریدنے کے بعد کہا، ’’ہم اسے اپنی کمپنی کے صدر دروازے کے قریب ایک ہال میں اسی طرح رکھیں گے، جیسے یہ یہاں کھڑا ہوا ہے۔ ہمارے پاس اس کے لیے کافی جگہ ہے۔‘‘

ہزاروں سال پہلے انسان نے افریقہ سے یورپ ہجرت کیوں کی؟

03:20

This browser does not support the video element.

قدیم حیوانی حیاتیات کے ماہرین کے مطابق یہ ڈھانچہ ایک ایسے اونی ماموت کا ہے، جو نسلی طور پر ہاتھیوں کا رشتہ دار تھا اور دیکھنے میں بھی کافی حد تک ہاتھی جیسا ہی نظر آتا تھا۔ اس طرح کے ماموت (mammoth) یا فیل قامت دنیا کے زیادہ تر علاقوں سے کم از کم بھی دس ہزار سال پہلے ناپید ہو گئے تھے۔

تب ایسے عظیم القامت جانور صرف سائبریا یا الاسکا جیسے دور دراز یا غیر آباد علاقوں میں مزید کچھ عرصے تک زندہ رہے تھے۔ پھر وہاں بھی ان کی نسل معدوم ہو گئی تھی۔ ماموت کے جس ڈھانچے کو لیوں میں نیلام کیا گیا، وہ سائبیریا سے ہی ملا تھا۔ اس حیوانی ڈھانچے کی اونچائی 3.4 میٹر اور لمبائی 5.3 میٹر ہے۔ اس ماموت کے دونوں بہت بڑے بڑے دانت اور 80 فیصد ہڈیاں ابھی تک اپنی اصلی حالت میں ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق ماموت کا یہ ڈھانچہ زمین پر زندگی کے اس دور کا ہے، جو 11,700 برس قبل ختم ہو گیا تھا۔ اس دور میں اس اور دیگر نسلوں کے ماموت ناپید ہو رہے تھے اور کرہء ارض کے مختلف حصوں میں جدید دور کے انسان (Homo Sapien) کا پھیلاؤ شروع ہو چکا تھا۔

فرانس کے اس نیلام گھر نے اسی مہینے ہزارہا سال پہلے معدوم ہو چکے ایک ڈائنوسار کا بہت بڑا اصلی ڈھانچہ بھی نیلام کیا تھا، جو قریب 1.13 ملین یورو میں فروخت کیا گیا تھا۔

کیا بادل موسمیاتی تبدیلیوں میں کوئی کردار ادا کرتے ہیں

04:50

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں