1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بالی ووڈ کے لیجینڈ اداکار دھرمیندر نہیں رہے

صلاح الدین زین ڈی ڈبلیو، نئی دہلی
24 نومبر 2025

بالی ووڈ کے اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں پیر کو ممبئی میں چل بسے۔ چھ دہائیوں پر محیط فلمی کریئر میں انہوں نے کئی مشہور فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ وہ اپنے پیچھے ایک ایسا خلا چھوڑ گئے ہیں، جو شاید ہی پر ہو سکے۔

دھرمیندر
سن 1960 میں فلم 'دل بھی تیرا ہم بھی تیرے' سے دھرمیندر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اسی دہائی میں ان کی کئی مقبول فلمیں ریلیز ہوئی تھیںتصویر: picture-alliance/ZUMAPRESS.com/J. Kapoor

بھارتی خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی خبر کے مطابق پیر کے روز اداکاردھرمیندر 89 سال کی عمر میں ممبئی میں اپنے گھر پر چل بسے۔ معروف اداکار کو اس ماہ کے اوائل میں اسپتال میں سانس کی تکلیف کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا اور پھر وہ صحت یاب ہو کرے گھر واپس ہو گئے تھے۔

تاہم اس واقعے کے 12 دن بعد وہ چل بسے۔ اگر زندہ رہتے تو آٹھ دسمبر کو ان کی عمر  90 سال ہو جاتی۔

دھرمیندر کے پسماندگان میں ان کی بیویاں، پرکاش کور اور ہیما مالنی، اور چھ بچے ہیں، جس میں اداکار سنی دیول، بوبی دیول، ایشا دیول، اور آہنا دیول، اجیتا اور وجیتا شامل ہیں۔

فلمی کریئر

دھرمیندر بالی وڈ کے ہی-مین کے طور پر مشہور تھے اور چھ دہائیوں پر محیط فلمی کریئر میں انہوں نے اداکاری کی ایک ناقابل فراموش میراث چھوڑی ہے۔

سن 1960 میں فلم 'دل بھی تیرا ہم بھی تیرے' سے دھرمیندر نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اسی دہائی میں ان پڑھ ، بندنی، انوپما اور آیا ساون جھوم کے جیسی فلموں میں اپنی اداکاری سے شائقین میں دھوم مچا دی۔

اس کے بعد انہوں نے شعلے، دھرم ویر، چپکے چپکے، میرا گاوں میرا دیش، اور ڈریم گرل جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کر کے مداحوں کا دل جیتا۔

ان کی آخری فلم اکِیس ہے، جسے امیتابھ بچن کا نواسہا اگستیہ نندا نے بنایا ہے اور یہ فلم 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

دھرمیندر نے دوسری شادی اداکارہ ہیما مالنی سے مذہب تبدیل کر کے کی تھی، اور اپنا اور ہیما مالنی کا نام تبدیل کر کے ایک مسلم نام کا انتخابا کیا تھاتصویر: Getty Images/AFP/STRDEL

ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک کے طور پر معروف دھرمیندر نے سنجیدہ اور مزاحیہ کرداروں میں یکساں طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہیں 2012 میں حکومت ہند کی جانب سے ملک کے تیسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔

چھ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں انہوں نے 'شعلے'، 'یادوں کی بارات'، 'میرا گھر' سمیت متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا۔ 'پرتیگیہ'، 'چپکے چپکے'، 'نوکر بیوی کا'، 'پھول اور پتھر'، 'آئی ملن کی بیلا'، 'دل نے پھر یاد کیا'، 'آئے دن بہار کے'، 'آنکھیں'، 'آیا ساون جھوم کے'، 'دھرم ویر'، 'آزاد'، 'غضب'، 'لوہا'، 'حکومت' جیسی معروف فلمیں کیں۔

بالی ووڈ کے اداکاروں اور ملک کی دیگر اہم شخصیات کی جانب سے ان کی موت پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

تعزیتی پیغامات

وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی موت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈيا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا  کہ "دھرمنیدر کی وفات کے ساتھ بھارتی سینیما کے ایک نمایاں دور کا اختتام ہو گی۔" 

اداکارہ شرمیلا ٹیگور، جنہوں نے کئی فلموں میں اداکار کے ساتھ کا کیا، نے کہا، "میں ان کے ساتھ تقریباً روزانہ ہی فون پر بات کرتی تھی۔ میں جانتی تھی کہ ان کی حالت نازک ہے۔ میں واقعی ان کی صحت یابی کے لیے پر امید تھی۔"

ان کی آحری رسومات آج ہی ممبئی میں ادا کی جا رہی ہیں۔ 

صلاح الدین زین صلاح الدین زین اپنی تحریروں اور ویڈیوز میں تخلیقی تنوع کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں