1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اداکارہ سلینا جیٹلی اور پاکستانی صحافی میں جھگڑا کیا ہے؟

7 اگست 2023

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سیلینا جیٹلی نے اپنے بارے میں 'توہین آمیز باتیں پھیلانے' پر ایک پاکستانی صحافی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اس معاملے میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔

بالی وڈ کی اداکارہ سلینا جیٹلی
اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپریل میں جب اچانک انہوں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ کھولا تو دیکھا کہ ان سے متعلق پاکستانی صحافی کا ایک ٹویٹ وائرل ہو چکا ہےتصویر: Ashish Vaishnav/ZUMA Wire/IMAGO

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سلینا جیٹلی نے مبینہ طور پر اپنے خلاف توہین آمیز باتوں کی تشہیر کرنے پر پاکستان کے ایک صحافی عمیر سندھو کے خلاف شکایت درج کروائی تھی اور امیدظاہر کی ہے کہ صحافی کے خلاف پاکستان میں کارروائی کی جائے گی۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی

واضح رہے کہ پاکستانی صحافی عمیر سندھو اپنے آپ کو 'جنوبی ایشیائی فلموں کا نقاد' بتاتے ہیں اور فلموں پر مضامین لکھتے رہتے ہیں۔ گزشتہ اپریل میں اداکارہ سلینا جیٹلی سے متعلق ان کی ایک متنازعہ ٹویٹ کافی وائرل ہوئی تھی۔

پردے کے پیچھے کیا ہے؟ بالی ووڈ کی آف اسکرین خواتین

 ایک بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران سلینا جیٹلی نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ پاکستان میں قوانین کیا ہیں تاہم، ''مجھے یقین ہے کہ سائبر بلنگ نیز زیادتی اور کردار کشی کے خلاف خواتین کے تحفظ کے قوانین اب سخت ہیں اور پاکستانی ہائی کمیشن ایسے جرائم کے خلاف اپنے ملک کے قوانین کے مطابق کارروائی کرے گا۔''

'دا کشمیر فائلز' کے خلاف سرعام بولنا آسان نہ تھا، اسرائیلی فلم ساز

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارتی وزارت خارجہ کی ممنون ہیں کہ اس نے اس معاملے میں پورا تعاون کیا۔ تاہم ''ہمیں یہ سمجھنے کی بھی ضرورت ہے کہ اس عمل میں ایک خاص پروٹوکول بھی ہے اور اس کی ذریعے میری شکایت کو مناسب عمل سے گزرنے کی توقع ہے۔''

بھارت میں اب فلم صنعت بھی فرقہ پرستی کے نرغہ میں!

دلیپ کمار، شاہ رُخ خان اور دیگر بالی وڈ اسٹارز کے آبائی گھر

05:34

This browser does not support the video element.

معاملہ کیا ہے؟

اداکارہ سلینا جیٹلی کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل فلمی نقاد اور صحافی عمیر سندھو نے ان سے متعلق ''تضحیک آمیز بیانات شیئر'' کیے تھے۔

کشمیر: فلموں سے بھارت کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟

اپنی پوسٹ میں عمیر سندھ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ سلینا جیٹلی، ''باپ (فیروز خان) اور بیٹے (فردین خان) دونوں کے ساتھ کئی بار سوچکی ہیں۔'' اس مذکورہ ٹویٹ کے بعد اداکارہ کو آن لائن غنڈہ گردی اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا اور پھر اداکارہ نے اس کے خلاف بھارتی ادارے نیشنل کمیشن آف وومن (این سی ڈبلیو) میں شکایت درج کرائی تھی۔

 بھارتی خواتین کے کمیشن نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا اور پاکستانی صحافی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس پر وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ اس معاملے پر پاکستان کے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ اس کیس میں مزید پیش رفت پر ابھی تک کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

سلینا جیٹلی کے الزامات کیا ہیں؟

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپریل میں جب اچانک انہوں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ کھولا تو دیکھا کہ ان سے متعلق صحافی کا ایک ٹویٹ وائرل ہو چکا ہے۔ ''مجھے سینکڑوں لوگوں نے ٹیگ کیا، جو میری توجہ عمیر سندھو کے عجیب و غریب دعووں کی طرف کر رہے تھے... جو بات میں سمجھ نہیں سکی وہ یہ تھی کہ کوئی ایسا مواد کیسے تخلیق کر سکتا ہے جو محض آن لائن تشدد پر اکسانے کے ساتھ ہی ذاتی فائدے کے لیے ہو۔''

اداکارہ کا کہنا ہے صحافی نے میری زندگی سے متعلق عجیب و غریب دعوے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ''میں زبانی تشدد، تذلیل اور بہت سی سرخیوں کا شکار رہی ہوں، میرے بارے میں اس شخص کے محض توہین آمیز مواد کی بدولت ایسا ہوا۔''

انڈیا ٹوڈے نامی ادارے کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ادارکاہ نے کہا، ''یہ خود ساختہ فلمی نقاد دراصل پاکستان میں ہیں، لیکن کچھ دن بعد اپنا مقام بدل دیتے ہیں۔ دنیا کے تقریباً ہر حصے سے اپنا مقام تبدیل کرتے ہیں... حماقت کی انتہا یہ ہے کہ کچھ انتہائی معتبر بھارتی ذرائع ابلاغ بھی ایک پاکستانی جعل ساز کی طرف سے پھیلائے گئے جھوٹ پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔''

فنکار تعلقات ميں بہتری کے ليے کردار ادا کر سکتے ہيں، جاويد شيخ

05:17

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں