1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بالی وڈ اداکار سنجے دت نے آخرکار ممبئی کی عدالت میں ہتھیار ڈال دیئے۔

16 مئی 2013

بالی وڈ اداکار سنجے دت نے 16 مئی بروز جمعرات عدالت کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ 20 سال قبل ممبئ میں ہونے والے حملوں میں ملوث ہونے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں انہیں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئ ہے

تصویر: picture alliance/AP Photo

دوستوں اور رشتےداروں کے ہمراہ، 53 سالہ سنجے دت صحافیوں اور مداحوں کے حصار میں اپنے گھر سے عدالت تک پہنچے۔ میڈیا اور پرستاروں کے ہجوم میں سے گزرنا ان کے لئے کافی مشکل تھا ،لیکن بالاخر اپنی بہن اور بیگم کے ساتھ وہ کمرہ عدالت میں داخل ہوئے جہاں سے ان کو جیل منتقل کیا جانا تھا۔

سنجے دت کو بالی وڈ میں "بیڈ بوائے" کے طور پر جانا جاتا ہے۔2006ء میں ان پر 1993ء کے ممبئی حملوں، جس میں 257 افراد ہلاک ہوئےتھے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی لیکن 18 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

رواں برس مارچ میں عدالت نے ان کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے سزا کی مدت 6 سال سے کم کر کہ پانچ سال کر دی تھی۔ یہ صرف اس لئے کیا گیا تا کہ وہ اپنی پہلے سے جاری فلموں کے کام کو مکمل کرسکیں۔

تصویر: UNI

تجزیہ کاروں کے مطابق بالی وڈ میں ڈھائی بلین روپے اس اداکار کے منتظر ہیں جو "منا بھائی" سیریز میں اپنا کردار نبھا کر لوگوں کے دلوں کو جیت چُکے ہیں۔

15 مئی کو سنجے نے ایک اور درخواست واپس لے لی جو انہوں نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کے حوالے سے دی تھی تاکہ انہیں کسی اور شہر منتقل کیا جائے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نیوز ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی آرتھر روڈ جیل میں بھی اداکار کی زندگی سے متعلق نامعلوم خطوط موصول ہوئے ہیں۔جیل کے اعلی افسر کے مطابق ابتدا میں سنجے دت کو کافی تعداد میں سیکیورٹی ملے گی۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ممبئی کی آرتھر روڈ جیل کے حکام کو ایک گمنام خط ملا ہے جس میں سنجے دت کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

تصویر: AP Photo / Rajesh Nirgude

دائیں بازو کے ایک رجعت پسند گروپ نے ممبئی کے مضافاتی علاقے میں قائم سنجے دت کے گھر کے باہر مظاہرے کیے۔ اس گروپ کے اراکین سنجے دت کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس سی قبل بالی وڈ کی بہت سے مشہور شخصیات نے باندرہ میں واقع ان کے گھر کا دورہ کیا۔ عدالت اور ان کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

سنجے دت کے والدین بھارت کے دو بڑے نام تھے،اس کے علاوہ انہوں نے بذات خود 1980ء کی دہائی میں، ایکشن فلموں میں مختلف حیرت انگیز کردار ادا کرکے خوب نام کمایا۔

دت، جن کی والدہ مسلم جبکہ والد ہندو برادری سے تعلق رکھتے تھے، کو 2007ء میں زیادہ ہولناک دھماکوں جن میں 700 افراد ہلاک ہوئے تھے کی سازش کے الزام میں بری کر دیا گیا تھا۔

غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام پر ان کا کہنا تھا کہ ممبئی میں کشیدہ ماحول کی وجہ سے اپنے خاندان کے تحفظ کے لئے وہ آٹومیٹک گن اور پستول رکھنے پر مجبور ہیں۔

اس سال مارچ میں سماعت کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں سنجے دت نے روتے ہوئے اپنے آپ کو "شیٹرڈ مین" تسلیم کیا تھا۔

Hm/km(AFP)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں