1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بالی وڈ فلم ’رئیس‘ کا ٹریلر جاری: ماہرہ خان بھی شامل

صائمہ حیدر
7 دسمبر 2016

بالی وڈ فلم ’رئیس‘ کے پہلے ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی اُن افواہوں نے دم توڑ دیا ہے جن کے مطابق فلم سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر فلمائے گئے مناظر کو کاٹ دیا گیا تھا۔

Screenshot Facebook Mahira Khan
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے صارفین کی رائے میں ’رئیس‘ ہر طرح سے کامیاب اور ’پیسہ وصول‘ فلم ثابت ہو گیتصویر: Facebook/Mahira.Khan

 معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے پہلے ٹریلر کی ریلیز کے بعد پاکستانی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر اِس حوالے سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر کی اٹھارہ تاریخ کو بھارت کی اُڑی فوجی چھاؤنی پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے کے ردّ عمل کے طور پر ایک انتہا پسند سیاسی جماعت مہاراشٹر نو نرمان سینا’ ایم این ایس‘ نے پاکستانی فنکاروں کو اڑتالیس گھنٹے کے اندر بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

 ایم این ایس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ وہ ممتاز فلم ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل ‘ اور ایک دوسری فلم ’رئیس‘ کو بھی ریلیز نہیں ہونے دیں گے کیوں کہ ان فلموں میں پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

 اِس کے بعد ایسی خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ فلم رئیس میں ماہرہ خان پر فلمائے گئے مناظر کو کاٹ دیا جائے گا۔ تاہم فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد یہ افوہیں دم توڑ گئی ہیں۔

 اِس حوالے سے پاکستان کا روزنامہ ڈان لکھتا ہے، ’’یہ کہنا کچھ غلط نہیں ہوگا کہ ماہرہ خان اپنی ڈیبیو بالی وڈ فلم میں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں، ساتھ ہی شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھی کافی دلچسپ نظر آئی۔‘‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے صارفین کی رائے میں ’رئیس‘ ہر طرح سے کامیاب اور ’پیسہ وصول‘ فلم ثابت ہو گی۔ 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں