1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلامریکہ

باکسنگ: مائیک ٹائیسن کو جیک پال کے ہاتھوں شکست

16 نومبر 2024

نیٹ فلکس باکسنگ شو ڈاؤن میں یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال نے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائیسن کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

باکسنگ جیک پال مائیک ٹائسن
تصویر: Julio Cortez/AP/picture alliance

انٹرجنریشنل ہیوی ویٹ باکسنگ کے مقابلے کے تمام راؤنڈز میں ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا۔ اس طرح مائیک ٹائیسن کو فائٹ میں واپس آنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ ٹائیسن نے 97 میں سے صرف 18 مکے نشانے پر لگائے لگائے جبکہ پال نے تقریباً 278 مکے لگائے اور ان میں سے 78 ٹھیک نشانے لگے۔


ستائیس سالہ جیک پال نے اٹھاون سالہ مائیک ٹائیسن پر غلبہ پانے کے لیے اپنی تیز رفتاری اور قدموں کی حرکت کا استعمال کیا۔

'یکطرفہ مقابلہ'

ٹائیسن نے فائٹ شروع ہوتے ہی پال پر حملہ کیا اور چند تیز مکے ضرور لگائے لیکن اس کے بعد وہ زیادہ کچھ نہیں کر سکے۔

تیز آغاز کے جواب میں پال زیادہ جارحانہ ہو گئے اور پھر ٹائیسن کے زیادہ تر وار غیر موثر نظر آئے۔

فائٹ کے زیادہ تر حصے کے دوران ٹائیسن نے پال کو اپنے قریب آنے کا بھرپور موقع دیا اور پھر اچانک کبھی کبھار ہی انہوں نے جوابی حملہ کیا۔

تصویر: Julio Cortez/AP/picture alliance

اس کے باوجود نوجوان باکسر ناک آؤٹ پنچ مارنے میں ناکام رہے، جس کا انہوں نے میچ سے قبل جمعرات کو وعدہ کیا تھا۔

میچ سے قبل فیس آف کے دوران ٹائسن نے پال کے منہ پر تھپڑ بھی مارا تھا۔

ٹیکساس کے AT&T اسٹیڈیم میں زیادہ ایکشن کے خواہشمند تماشائیوں کی طرف سے بعض اوقات 'بوز' کی آوازیں بھی سنائی دینے لگیں۔

'ٹائیسن ایک عظیم باکسر'

باکسنگ مقابلے کے بعد پال نے ٹائیسن کو بلایا اور کہا، "وہ ابھی تک کے سب سے بڑے باکسر، GOAT ہیں، اور وہ ایک لیجنڈ ہیں۔" انہوں نے مزید کہا، "یہ واقعی مشکل تھا جیسا کہ میں نے اس کی توقع کی تھی۔"

تصویر: Julio Cortez/AP/picture alliance

اس دوران ٹائیسن نے کہا کہ ان کا باکسنگ سے ابھی تعلق ختم نہیں ہوا ہے۔ "مجھے نہیں معلوم، یہ صورتحال پر منحصر ہے۔" جب اس سوال پر زور دیا گیا کہ آیا جمعہ کو ان کی آخری لڑائی تھی تو انہوں نے جواب میں کہا: "مجھے ایسا نہیں لگتا۔"

نیٹ فلکس کا بڑا اسپورٹ ایونٹ

یہ مقابلہ Netflix پر براہ راست دکھایا گیا تھا، جس کا شمار اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے سب سے بڑے لائیو اسپورٹ ایونٹ میں کیا جا رہا ہے۔

ویب سائٹ Down Detector کے مطابق فائٹ کی وجہ سے تقریباً 85,000 ناظرین نے لاگ اِن یا اسٹریمنگ کے مسائل کی شکایت بھی کی۔ مقابلے سے پہلے اور اس کے دوران اسٹریمنگ اور بفرنگ کے مسائل کے بارے میں بہت سے ناظرین نے سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

ع آ / ش خ (اے پی، اے ایف پی، ڈی پی اے، روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں