1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بحر ہند میں چینی جہاز غرقاب، درجنوں افراد لاپتہ

17 مئی 2023

چین سے تعلق رکھنے والا ماہی گیروں کا ایک بحری جہاز بحر ہند میں غرقاب ہو گیا، جس پر عملے کے 39 افراد سوار تھے۔ ابھی تک کسی بھی لاپتہ شخص کے ملنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Chinesisches Fischereischiff
تصویر: Joshua Goodman/AP Photo/picture alliance

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بدھ کے روز اطلاع دی کہ ماہی گیری سے متعلق چین کا ایک جہاز وسطی بحر ہند میں غرقاب ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق سمندر کے دور دراز پانیوں میں مچھلی پکڑنے والا یہ جہاز منگل کی صبح تقریبا ًتین بجے غرقاب ہو گیا تھا۔

چینی لیزرلائٹ‌ سے فلپائنی کوسٹ گارڈ عارضی طور پر ’نابینا‘ ہوگئے

سرکاری میڈیا ادارے کی اطلاعات کے مطابق بحری جہاز لوپینگ یوانیو 028 کا تعلق صوبے شانڈونگ کی ایک کمپنی پینگلائی جنگلو فشری کی ملکیت میں تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس جہاز میں عملے کے 17 چینی شہری، 17 انڈونیشیائی شہری اور پانچ فلپائنی ملاح سوار تھے، جو لاپتہ ہیں۔

بحیرہ جنوبی چین میں چینی فوجی طاقت کا مظاہرہ

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے کہا: ''ابھی تک لاپتہ افراد کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔'' اس نے مزید بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ان افراد کی تلاش اور امدادی آپریشن کے لیے حکم دیا ہے۔

مسافروں کو بچانے کے لیے تمام ممکن کوششیں کی جائیں، چینی صدر

امدادی آپریشن جاری ہے

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور کئی دیگر ممالک سے تلاش اور امداد پہنچانے والی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہلے ہی پہنچ چکی ہیں اور چین نے آپریشن میں مدد کے لیے اپنے دو جہاز تعینات کیے ہیں۔

چین کے میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر نے متعلقہ ممالک کو واقعے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا اور وزارت خارجہ نے آسٹریلیا، سری لنکا، مالدیپ، انڈونیشیا، فلپائن اور دیگر ممالک میں اپنے سفارتی مشنز سے کہا تھا کہ وہ تلاش اور امدادی کاموں کو مربوط کرنے کی کوشش کریں۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، ڈی پی اے، روئٹرز)

چین میں بجلی کے بحران کے خدشات کم ہونے کا امکان

02:54

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں