1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہبرطانیہ

برطانیہ: تنخواہوں میں اضافے کی شرح دو سال کی کم ترین سطح پر

15 اکتوبر 2024

برطانیہ میں آمدنی میں اضافے کی شرح گزشتہ دو سال سے زیادہ عرصے کے دوران اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب ملازمتوں کی صورتحال مزید خراب ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔

لندن کا کینیری وہارف کا علاقہ
برطانیہ میں آمدنی میں اضافے کی شرح گزشتہ دو سال سے زیادہ عرصے کے دوران اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔تصویر: Victoria Jones/PA/picture alliance

برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات (او این ایس) کا کہنا ہے کہ جولائی تک ختم ہونے والے تین ماہ کے دوران اوسط باقاعدہ آمدنی میں اضافہ کم ہو کر 4.9 فیصد رہ گیا۔ اس سے قبل کے تین ماہ میں یہ 5.1 فیصد تھا۔

جرمنی میں رواں موسم گرما کے دوران بے روزگاری میں اضافہ

امریکہ: ملازمتوں میں غیر متوقع اضافہ

خیال رہے کہ یہ جون 2022ء میں ختم ہونے والے تین مہینوں کے بعد سے کم ترین سطح  ہے۔ 2023 کے موسم گرما میں تقریباﹰ آٹھ فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد تنخواہوں کی شرح نمو میں تیزی سے گراوٹ آئی۔

2023 کے موسم گرما میں تقریباﹰ آٹھ فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد تنخواہوں کی شرح نمو میں تیزی سے گراوٹ آئی۔تصویر: Rui Vieira/empics/picture alliance

او این ایس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں خالی آسامیوں میں 34 ہزار کی کمی واقع ہوئی اور ان کی مجموعی تعداد 841,000 رہی، جو مارچ سے مئی 2021ء کی سہ ماہی کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔

اگست میں ختم ہونے والے تین مہینوں میں برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح غیر متوقع طور پر کم ہو کر 4 فیصد ہو گئی، جو اس سے قبل کی سہ ماہی میں 4.1 فیصد تھی۔

بدھ 16 اکتوبر کو متوقع سرکاری اعداد و شمار میں بھی ستمبر میں افراط زر میں تیزی سے کمی کی توقع کی جارہی ہے۔ زیادہ تر ماہرین اقتصادیات کو توقع ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے یہ شرح اگست میں 2.2 فیصد سے کم ہوکر 1.9 فیصد تک ہو گی۔

تنخواہ پوری لیکن ہفتے میں کام کریں چار دن، تو کیسا؟

05:01

This browser does not support the video element.

تنخواہوں میں معمولی اضافے اور ملازمتوں کی مارکیٹ میں کمی کے اشارے کے ساتھ ساتھ ان توقعات کو تقویت ملتی ہے کہ مرکزی بینک نومبر میں شرح سود کو پانچ فیصد سے کم کر کے 4.75 فیصد کر سکتا ہے۔ بینک کے گورنر اینڈریو بیلی نے بھی حال ہی میں شرح سود میں کمی کی امید کا اظہار کیا تھا۔

ا ب ا/ ش ر (ڈی پی اے، پی اے میڈیا)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں