1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہبرطانیہ

برطانیہ میں گزشتہ برس نومولود لڑکوں کا مقبول ترین نام محمد

21 دسمبر 2024

برطانیہ میں گزشتہ برس پیدا ہونے والے لڑکوں کے جو نام رکھے گئے، ان میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق محمد سب سے زیادہ رکھا جانے والا اور مقبول ترین نام رہا۔ اس سے قبل لڑکوں کے مقبول ترین ناموں میں نوآ یا نوح سرفہرست تھا۔

ایک ہسپتال میں ایک ہی قطار میں لٹائے گئے صرف چند گھنٹے عمر کے چار نومولود بچے
ایک ہسپتال میں ایک ہی قطار میں لٹائے گئے صرف چند گھنٹے عمر کے چار نومولود بچےتصویر: Waltraud Grubitzsch/dpa/picture alliance

برطانوی دارالحکومت لندن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق قومی شماریات کے برطانوی دفتر کی تیار کردہ سالانہ فہرست کے مطابق 2023ء میں ملک میں پیدا ہونے والے لڑکوں کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام محمد رہا۔

اس سے قبل 2022ء میں یہی نام دوسرا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام تھا جبکہ 2016ء سے لے کر 2021ء تک یہ نام نئے پیدا ہونے والے بچوں کے 10 مقبول ترین ناموں میں سے ایک تھا۔

آبادی میں اضافے کے لیے چینی حکومت کی پالیسیاں ناکام کیوں؟

برٹش آفس آف نیشنل سٹیٹسٹکس (او این ایس) کے مطابق پچھلے برس محمد کے معروف ترین نام بن جانے کے بعد تب تک اپنی مقبولیت میں پہلے نمبر پر رہنے والا نام نوآ یا نوح دوسرے نمبر پر آ گیا جبکہ اپنی مقبولیت میں تیسرے نمبر پر رہنے والا نام بھی بدل گیا۔ یہ نام پہلے جارج تھا، جو پچھلے برس اولیور رہا۔

برطانیہ میں گزشتہ برس پیدا ہونے والے لڑکوں کے ان کے والدین کی طرف سے رکھے گئے ناموں میں سے مقبول ترین نام محمد رہاتصویر: Waltraud Grubitzsch/dpa/picture alliance

نومولود لڑکیوں کے مقبول ترین نام نہ بدلے

برطانوی دفتر شماریات کے مطابق گزشتہ برس ملک میں پیدا ہونے والی بچیوں کے جو نام رکھے گئے، ان کی مقبولیت میں 2022ء کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہ آئی۔

ان تین معروف ترین ناموں میں سے پچھلے برس بھی اولیویا پہلے، ایمیلیا دوسرے اور اِسلا تیسرے نمبر پر رہے۔

جنوبی کوریا میں آبادی میں اضافے کے لیے علی‍‍حدہ وزارت قائم

او این ایس کی سالانہ فہرست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عام شہریوں میں اپنے نومولود بچوں کے نام ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور شخصیات کے ناموں پر رکھنے کا رجحان بھی کچھ زیادہ ہو گیا ہے۔

برطانیہ میں پچھلے برس نومولود لڑکیوں کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام اولیویا تھاتصویر: Holger Hollemann/dpa/picture alliance

جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر

روس میں بچوں کے بغیر زندگی کی ترویج و تشہیر اب قابل سزا جرم

اس فہرست کے مطابق نومولود لڑکوں کے ناموں میں ایسے نام جو برطانیہ کے شاہی خاندان کے مرد ارکان کے نام بھی ہیں، مقابلتاﹰ کم مقبول ہوتے جا رہے ہیں۔

بھارت: کم از کم تین بچے پیدا کریں، آر ایس ایس سربراہ کی اپیل

قومی دفتر شماریات نے اس رجحان میں کمی کی مثال دیتے ہوئے خاص طور پر برطانوی شاہی خاندان کے ارکان کے جو تین نام گنوائے، وہ چارلس، جارج اور ہیری تھے۔

م م / ع ا (روئٹرز)

ترقی یافتہ صنعتی ممالک شرح پیدائش میں کمی ایک مسئلہ کیوں؟

04:34

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں