1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلن، تقسیم سے متحد ہونے تک

30 ستمبر 2019

دوسری عالمی جنگ میں جرمنی کے شکست کے بعد برلن کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ ان دونوں حصوں کے ایک دیوار جدا کرتی تھی جو کئی دہائیوں تک دونوں طرف کے شہریوں کے درمیان حائل رہی۔

تصویر: Getty Images

مشرقی حصہ سوویت فوج کے زیراثر رہا، جبکہ مغربی حصہ امریکی فوج کے زیر کنڑول تھا لیکن مشرقی و مغربی برلن کے سرحدپر تناؤ کی صورتحال تھی اورامریکی اور سوویت افواج تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑہیں تھیں۔

1961ء میں مشرقی جرمنی کی کمیونسٹ حکومت نے ’’دیوار برلن‘‘ تعیمرکی جس نے آئیڈیلوجی کے ساتھ ساتھ خاندانوں، دوستوں اور ہمسایوں کو بھی جدا کر دیا۔

برلن کے رہائشی دیوار برلن گرانے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: AP

’’میں ایک  برلینر ہوں‘‘ یہ الفاظ امریکی صدر جان ایف کینیڈی نے برلن کے باشندوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےکہے جو پوری مغربی دنیا کے احساسات کی ترجمانی کرتے تھے۔ سرد جنگ کی کشمکش اور دو بڑے طاقتور ممالک کے زیراثر رہنے کی وجہ سے شہر کے دو مختلف چہرے ہیں۔ مغربی جرمنی کی حکومت نے بڑے پیمانے پر مغربی برلن میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جس کے نتیجے میں یہ جدید سہولتوں سے آراستہ ایک ترقی یافتہ شہر بن گیا۔ یہاں کے پوش علاقے چارلوٹنبرگ اور ولمرز ڈورف کا شمار جرمنی کے مہنگے ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔

کرفرسٹنڈام نامی شاہراہ خرید و فروخت کے حوالے سے مشہور ہے اور جنوبی علاقے میں واقع ’’وان زے‘‘ نامی جھیل اور ’’قیصر ولیم چرچ‘‘ تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔

دیوار برلن کا انہدام

9 نومبر1989ء کا دن جرمنی کی تاریخ میں ایک یادگار دن ہے۔ اس دن سرد جنگ کی یادگار دیواربرلن کو گرا دیا گیا۔ مشرقی برلن کے باشندوں کے احتجاجی مظاہروں اور بین الاقوامی دباؤ کے باعث مشرقی جرمنی کی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑےاور اس طرح جرمنی کے لاکھوں باشندوں کا خواب تکمیل کوپہنچا۔ اس رات دیوار برلن کے تمام دروازے کھول دئیے گئے۔اس موقع پر بےشمار جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ ہزاروں لوگ اپنے عزیزوں اور پیاروں سے ملے اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

دارالحکومت برلن میں جرمن پارلیمان کی عمارتتصویر: AP

آج جرمنی کا یہ دارالحکومت ایک جدید شہر کے روپ میں بین الاقوامی منظر نامے پر نمودار ہو چکا ہے۔ دیوار برلن کے انہدام کے فوری بعد پورے ملک سےماہر تعمیراتی یہاں لائے گئے اورایک طویل عرصے تک تعمیراتی کرینں اور بلڈوزر یہاں نظر آتے رہے۔ شہر کا مرکز ’’پوسڈامرپلاٹز‘‘ نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے جو کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران مکمل تباہ ہو گیا تھا۔

آج یہاں بلند وبالا عمارتیں اور کثیرالمنزلہ شاپنگ پلازہ اس شہر کی پہچان بن چکے ہیں اور بین الاقوامی سطح پربھی ہرگزرتے دن کے ساتھ اس کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں