1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلن میں انسدادِ دہشتگردی کا نیا مرکز

15 مارچ 2018

برلن کے جرائم کے تفتیشی ادارے نے انسداد دہشت گردی کے ایک نئے منصوبے کے تحت شہر کے ایک تاریخی علاقے میں ایک نئے تفتیشی مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں ایک ’ایلیٹ پولیس فورس‘ کو تعینات کیا جائے گا۔

Verletzte bei Axt-Attacke im Düsseldorfer Hauptbahnhof
تصویر: picture-alliance/dpa/D. Young

برلن اور اس کے مضافاتی علاقے برانڈنبرگ کے نشریاتی ادارے کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق تقریبا 1200 اعلٰی تربیت یافتہ پولیس افسران پر مشتمل ایک ’ایلیٹ فورس‘  کو انسداد دہشت گردی کے اس  نئے مرکز میں  تعینات کیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق برلن کے علاقے ٹیمپل ہوف میں واقع  نازی دور کے مرکزی پوسٹ آفس کی عمارت میں یہ نیا مرکز برائے انسدادِ دہشتگردی  قائم کیا جائے گا۔

اس  عمارت میں اسپیشل کمانڈو فورسز اور موبائل کمانڈو فورسز کی تعیناتی کا مقصد کسی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات کرنا ہے۔  اس تاریخی عمارت میں قائم ہونے والے انسداد دہشت گردی کے دفتر کی عمارت کی ایک منزل کو مسلم  انتہا پسندی  کے خلاف کام کرنے والے ریاستی تحفظ کے شعبے اور عملے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

جرمنی میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو وسعت دینے کی تیاری

جرمنی: کرسمس مارکیٹ کے قریب دھماکا خیز مواد برآمد

19 دسمبر 2016ء کی شب  برلن کی ایک کرسمس مارکیٹ پر دہشتگردی کے واقعے کے ردِعمل میں داخلی امور کے سینیٹر اندریاز گائزل اور پولیس حکمران کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے مرکز کو قائم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ کیونکہ برلن میں ٹرک حملہ کرنے والے انیس امری کے خلاف تفتیش میں قانون نافض کرنے والے اور حفاظتی اداروں کے درمیان معلوماتی تبادلہ  میں بڑے پیمانے پر مسائل پیش آئے تھے۔

برلن برانڈنبرگ کے نشریاتی ادارے کے مطابق انسدادِ دہشتگردی کے اس نئے مرکز پر 125 ملین یورو کی لاگت آئے گی۔  اس رقم کی منظوری برلن کی صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی ہے۔

مزید یہ کہ  صوبائی دفتر برائے انسداد جرائم کی دستاویزات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ  نازی جرمنی کے دور میں شہر برلن کے وسط میں قائم علاقے  ٹیمپل ہوف کے مرکزی پوسٹ آفس کی اس عمارت کو اگلے پندرہ سال کے لیے کرائے پر لیا گیا ہے اور اس میں انسدادِ دہشتگردی کے عملے کی تعیناتی  یکم جنوری 2020 تک متوقع ہے۔

 

 

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں