جرمن دارالحکومت برلن میں گزشتہ اتوار کی صبح ایک مسلم عبادت گاہ اور ترک ثقافتی مرکز پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران دائیں بازوکے انتہاپسند عناصر کو بھی مدِ نظر رکھا جا رہا ہے جب کہ کُرد اقلیتوں کے خلاف کام کرنے والے ترک افراد بھی اس حملے کا نشانہ ہو سکتے ہیں۔