جرمن دارالحکومت برلن کے نواح میں بھڑکنے والی جنگلاتی آگ پچاس کلو میٹر کے رقبے تک پھیل چکی ہے۔ احتیاطی طور پر اس علاقے کے قریب واقع چھ سو دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں اور لوگوں کو عارضی شیلٹر ہاؤسز منتقل کر دیا گیا۔ چھ سو فائر فائٹرز اس آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں لیکن اس میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔