1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلینالے میں ایشیائی فلموں کی پذیرائی

عاطف بلوچ16 فروری 2014

برلینالے فیسٹیول کی بہترین فلم کا اعزاز چینی کرائم تھرلر ’بلیک کول، تِھن آئس‘ کو حاصل ہوا ہے جبکہ بہترین ہدایتکار رچرڈ لنک لیٹر قرار پائے ہیں۔ اس مرتبہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جاپانی ادارکارہ ہارو کُوروکی کو ملا ہے۔

Berlinale Preisverleihung Goldener Bär 2014 Berlin Silberner Bär Beste Schauspielerin
جاپانی ادارکارہ ہارو کُوروکی ایوارڈ وصول کرتے ہوئےتصویر: Reuters

ہفتے کی رات جرمن دارالحکومت برلن میں امسالہ برلینالے کی تقریب انعامات منعقد کی گئی۔ اس مرتبہ اس معتبر فلم میلے میں ایشیائی فلم صنعت کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ بہترین فلم کا گولڈن بیئر ایوارڈ تو چین کی فلم ’بلیک کول، تِھن آئس‘ کو ملا ہی لیکن ساتھ ہی بہترین اداکار کا سلور بیئر ایوارڈ بھی اسی فلم میں نمایاں کردار ادا کرنے والے لی آؤ فان کے حصے میں آیا۔

گولڈن بیئر ایوارڈ چین کی فلم ’بلیک کول، تِھن آئس‘ کو ملاتصویر: Reuters

گولڈن بیئر ایوارڈ وصول کرنے کے بعد چینی ہداہیتکار ڈی آؤ ینان نے پر نم آنکھوں سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ’’ اس بات کا یقین کرنا انتہائی مشکل ہے کہ مجھے میرے خواب کی تعبیر مل گئی ہے۔‘‘ 1997ء کے بعد پہلی مرتبہ کسی چینی فلم نے یورپ کے اس معتبر فلم میلے میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔ قبل ازیں چینی لوَ اسٹوری Tuya's Marriage نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس مرتبہ بہترین اسکرین پلے کا انعام جرمن بہن بھائی ڈیٹرش اور آنا بروگمان کو ان کی فلم ’اسٹیشنز آف دی کراس‘ پر دیا گیا۔

اس مرتبہ یورپ کے اس معتبر فلم میلے کی آٹھ رکنی جیوری نے جاپانی فلم ’دی لٹل ہاؤس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ہارو کُوروکی کو بہترین اداکارہ کے انعام سے نوازا ہے۔ انہوں نے یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس انعام جیتنے کا سہانا احساس اور خوشی اپنے ملک جاپان واپس لے کر جائیں گی۔‘‘ اس فیسٹیول کا رنر اَپ سلور بیئر گرانڈ جیوری پرائز امریکی ہدایتکار ویس ایںڈرسن کو ان کی فلم ’دی گرینڈ بوڈا پیسٹ ہوٹل‘ پر ملا۔ اسی فلم کی نمائش سے سن 2014 کے اس فلم فیسٹیول کا آغاز ہوا تھا۔

ہفتے کی رات جرمن دارالحکومت برلن میں امسالہ برلینالے کی تقریب انعامات منعقد کی گئیتصویر: Reuters

جرمن فلم فیسٹیول یا برلینالے کی جیوری نے بہترین ہدایتکار کے لیے ٹیکساس کے فلم میکر رچرڈ لنک لیٹر کو منتخب کیا۔ انہیں یہ انعام ان کی فلم ’بوائے ہڈ‘ پر دیا گیا۔ جب چھ فروری کو اس فلم میلے کا آغاز ہوا تھا، تو مبصرین کا کہنا تھا کہ لنک لیٹر کی یہ فلم گولڈن بیئر حاصل کرنے کے لیے فیورٹ ہو گی۔ انعام وصول کرنے کے بعد رچرڈ لنک لیٹر نے جیوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہنے کو تو یہ بہترین ہدایتکار کا انعام ہے لیکن اس فلم کی تیاری میں بہت سے لوگوں نے کام کیا ہے، ’’میں یہ انعام ان چار سے زائد لوگوں کی ایماء پر وصول کر رہا ہوں، جنہوں نے اس فلم کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یورپ میں سال کے اس پہلے اہم فلم میلے کا باقاعدہ اختتام آج بروز اتوار کو ہو گا۔ برلینالے کے ڈائریکٹر کوسلک نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ ریکارڈ تین لاکھ تیس ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014ء کے اس ایڈیشن میں مجموعی طور پر چار سو آٹھ فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں اور انہیں عوام کی ایک بڑی تعداد نے دل کھول کر داد دی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں