1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برکس رہنما نہرو جیکٹ میں

بینش جاوید
17 اکتوبر 2016

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اُن کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع کی گئی برِکس سَمٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شئیر کی جارہی ہے۔ اس تصویر میں برکس ممالک کے سربراہان نے نہرو جیکٹ پہن رکھی ہے۔

Indien Brics-Treffen in Benaulim
تصویر: Reuters/D. Siddiqui

تصویر میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر اور جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما بھی  بھارت کے صدر نریندر مودی کے ہمراہ رنگ برنگی واسکٹیں پہنے کھڑے ہیں۔ 

یہ تصویر سوشل میڈیا پر کئی افراد شئیر کر رہے ہیں۔

صحافی مہرین زہرہ ملک نے لکھا کہ برکس سمٹ کی سب سے اچی بات نہرو جیکٹ میں پہنے ان عالمی رہنماؤں کی یہ تصویر ہے۔

سوشل میڈیا صارف سمیرتی نے لکھا کہ نریندر مودی نے سفارتکاری کو فیشن ایبل بنا دیا ہے۔

ابھرتی ہوئی اقتصادیات کے حامل پانچ ملکوں کی تنظیم برِکس کی آٹھویں سمٹ کی میزبانی بھارت نے کی تھی۔ یہ دو روزہ سربراہ اِجلاس بھارت کے ساحلی مقام گوا میں پندرہ اور سولہ اکتوبر کو منعقد کیا گیا تھا۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں