پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہے، لیکن بر وقت تشخیص اور درست علاج سے صحتیاب ہونا ممکن ہے۔ مگر پاکستان میں اس بیماری کا سامنا کرنے والی خواتین کو نہ صرف جسمانی تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے بلکہ معاشرتی چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔