1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بریگزٹ، سکاچ وہسکی کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ

13 فروری 2019

سال 2018ء میں سکاچ وہسکی کی برآمدات میں تقریباً آٹھ فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی ٹیکس محکمے ’ HMRC ‘ کے اعداد وشمار کے مطابق بھارت، فرانس اور امریکا میں وہسکی کی مانگ بڑھی ہے، جس کا اثر اس کی قیمت پر بھی پڑا ہے۔

Schottischer Whisky
تصویر: Getty Images

 

برطانیہ کے یورپی یونین کے تجارتی بلاک سے اخراج میں اب تقریباً چھ ہفتے رہ گئے ہیں اور ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا کہ مستقبل میں تجارتی قواعد اور ضوابط کیا ہوں گے اور یورپی یونین سے انخلاء کے بعد برطانوی اشیاء کی برآمدات کیسے کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں سکاچ وہسکی بنانے والے کچھ زیادہ ہی پریشان ہیں کیونکہ یورپی یونین ان کے مشروبات کی بہت بڑی مارکیٹ ہے، عالمی منڈی میں اسکاچ کی ایک تہائی برآمد یورپی ممالک کو کی جاتی ہے۔

اس کی ایک بڑی وجہ سنگل مالٹ وہسکی کی مانگ میں اضافہ بھی  ہے۔ بات اگر بھارت کی کی جائے تو شراب کی مانگ میں بڑا فرق آیا ہے۔ کل تک جس شراب کا استعمال 23.1 ملین بوتلوں تک محدود تھا وہ بڑھ کر 112.6 ملین بوتلوں تک جا پہنچا ہے۔

تصویر: Picture-Alliance / dpa

رہی بات امریکا اور فرانس کی، جو پوری دنیا میں اسکاچ سب سے زیادہ پیتے ہیں، ان دونوں ممالک کو برآمد کی جانے والی بوتلوں میں 9.4 ملین کا اضافہ ہوا ہے جبکہ جرمنی اور اسپین کو برآمد بالترتیب تقریباً 10 ملین اور  4.5 ملین کم ہوئی۔  

اسکاچ وہسکی ایسوسی ایشن کی چیف ایگزیکیٹوکیرن بیٹس کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مانگ پر خوشی اپنی جگہ، ’’مگر ہمیں اسے آسان نہیں سمجھنا چاہیے۔‘‘ اسکاچ وہسکی ایسوسی ایشن 90  فیصد وہسکی بنانے والوں کی نمائندہ ہے۔

 کیرن بیٹس نے اس بات پر  زور دیا کہ بریگزٹ ڈیل کے بغیر برطانیہ کو یورپی یونین نہیں چھوڑنا چاہیے، ’’ہم یہ دیکھنا بھی چاہتے ہیں کہ برطانیہ اور یورپی یونین اپنے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے ایک ایسے معاہدے تک پہنچیں، جس کی وجہ سے بغیر کسی پریشانی یا رکاوٹ کے یورپی یونین کے ساتھ تجارت کی جا سکے۔ ‘‘

شراب صحت کے لیے بہتر ہے یا مضر، سچ کیا ہے؟

03:41

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں