1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتشمالی امریکہ

بلنکن کے دورے سے چین امریکہ تعلقات 'صحیح راستے پر'، بائیڈن

20 جون 2023

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کشیدہ تعلقات کے ماحول میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا غیر معمولی دورہ بیجنگ، چین کے ساتھ پیش رفت کا باعث بنا ہے۔

China | US Außenminister Blinken in China
تصویر: Li Xueren/Xinhua/IMAGO

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کہا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ بیجنگ کے بعد امریکہ اور چین کے تعلقات پھر سے ''صحیح راستے پر'' آ گئے ہیں۔

بل گیٹس کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

کیلیفورنیا میں موسمیات سے متعلق ایک پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا، ''ہم اب صحیح راستے پر ہیں۔'' انہوں نے مزید کہا کہ بلنکن نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران کافی پیش رفت کی۔ واضح رہے کہ ان کا دورہ پیر کے روز ہی ختم ہوا۔

چینی امریکی کشیدگی، مکالمت کے سبب امید کی کرن

بائیڈن نے اپنے اعلیٰ سفارت کار کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلنکن نے ''ایک مشکل ترین کام'' انجام دیا۔

امریکہ کی طرف سے کیوبا میں چینی جاسوسی اڈہ ہونے کی تردید

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورے بیجنگ کے دوران امریکہ اور چین نے اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان ہر طرح کے تنازعے سے بچنے کے لیے مواصلاتی لائنوں کو کھلا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

چین کے مقابلے پر بھارت، امریکہ دفاعی تعلقات میں اضافے پر زور

امریکہ اور چین کے تعلقات میں تلخیاں

آبنائے تائیوان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعلقات اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے حوالے سے بھی دونوں میں شدید عناد ہے اور پھر اس ماحول میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ امریکہ نے ایک مبینہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا۔ اس کے ساتھ ہی یوکرین کے خلاف روسی جنگ پر اختلافات نے بھی دونوں میں جلتی پر تیل کا کام کیا۔

شی جن پنگ کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران بلنکن نے چین اور امریکہ کے درمیان تمام اہم متنازعہ امور پر بات کیتصویر: GREG BAKER/AFP

بلنکن گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چینی دارالحکومت کا دورہ کرنے والے اعلیٰ ترین امریکی اہلکار ہیں۔ انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

شی جن پنگ کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران بلنکن نے چین اور امریکہ کے درمیان تمام اہم متنازعہ امور پر بات کی۔

بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا، ''ہم نے پیش رفت کی ہے اور ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ تاہم تسلیم کیا کہ ''اس میں سے کوئی بھی مسئلہ محض ایک دورے سے حل نہیں ہوتا۔''

تین امریکیوں کی رہائی پر بھی بات چیت

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بعد میں ایک امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین میں زیر حراست تین امریکی شہریوں کی رہائی پر بھی امریکہ اور چین بات چیت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ''میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا، لیکن ہم اس حوالے سے بہت فعال طریقے سے بات کر رہے ہیں۔''

تین امریکی شہریوں میں ایک پادری ڈیوڈ لن ہیں، جو سن 2006 سے چین میں قید ہیں۔ دوسرے کائی لی ہیں، جنہیں سن 2018 میں جاسوسی کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اور تیسرے ٹیکساس کے ایک تاجر مارک سویڈن ہیں، جنہیں ایک چینی عدالت نے 2019 میں سزا سنائی تھی۔

 امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ان تینوں کو غلط طور پر سزا سنائی گئی تھی۔ بلنکن نے کہا، '' کسی بھی چیز سے قطع نظر یہ (ان کی رہائی) ایک بہت اہم اور مثبت پیش رفت ہو گی اور ہم پوری شدت سے اس پر کام کر رہے ہیں۔''

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی)

چین کی تائیوان کے قریب فوجی مشقیں، تائیوانی ماہی گیر خوفزدہ

03:10

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں