1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
دہشت گردیپاکستان

بلوچستان: مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ، تین افراد ہلاک

18 جون 2022

بلوچستان میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں کے ایک کیمپ پر جنگجوؤں کے حملے میں تین مزدور ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

Pakistan Balochistan CPEC-Projekt in Boston
تصویر: A. G. Kakar/DW

پاکستانی حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پیش آیا۔

صوبائی حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ کے مطابق حملہ آوروں نے جمعے کی شب دیر گئے کیمپ پر فائرنگ کی، گاڑیاں اور تعمیراتی مشینری جلا دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مزدور ایک مقامی تعمیراتی کمپنی کے ساتھ سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

ضلع کے ڈپٹی کمشنر رفیق ترین کے مطابق پانچ مزدور لاپتا بھی ہیں۔ ان کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ان مزدوروں کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لیکن مشکل زمینی حالات کے باعث اس میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دو مزدور قریبی علاقے سے مل گئے ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیمپ میں کتنے مزدور موجود تھے۔

اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماضی میں ایسی کارروائیوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند بلوچ گروپ قبول کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بھی ہفتے کے روز پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک جنگجو اور سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے خلاف نیا محاذ؟

فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مارے گئے جنگجو کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شدید فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا، جب میران شاہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا۔ یہ علاقہ 2014ء تک شدت پسندوں کا ٹھکانہ رہا تھا، جس کے بعد فوجی کارروائی کر کے علاقے سے جنگجوؤں کو نکال دیا گیا تھا۔

ش ح/ ا ا (اے پی / سوشل میڈیا)

سکیورٹی خدشات، کان کنی کی صنعت کو اربوں کا نقصان

03:45

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں