یہ کہانی ہے ژوب ویلی ریلوے لائن کی، جو کبھی بلوچستان کی معاشی اور ثقافتی دھڑکن تھی۔ ایک ایسا تاریخی ریلوے ٹریک جہاں کبھی دھواں اگلتے انجنوں، سیٹیوں کی گونج اور مسافروں کی رونقیں زوروں پر تھیں، مگر اب وقت کی گرد تلے دب کر زنگ آلود پٹریوں میں دفن ہوچکی ہے۔