بلوچستان کے ضلع پشین میں خودکش حملہ
2 مارچ 2009اشتہار
کربلا مدرسے میں ایک تقریب منعقد ہو رہی تھی جس میں جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی صدر بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے بعدیہ حملہ کیا گیا تاہم جمعیت کےصوبائی صدر اس واقعے میں محفوظ رہے۔
اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کے آغاز سے قبل مدرسے میں ایک مشتبہ نوجوان نے داخل ہونے کی کوشش کی اور وہاں جمعیت کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تاہم اُس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔