1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: تیسرا میچ ڈے مکمل

22 اگست 2011

جرمن قومی فٹ بال لیگ کا تیسرا میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ مؤنشن گلاڈ باخ شہر کی ٹیم سات پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ ہینوور کے بھی سات پوائنٹس ہیں لیکن گول اوسط کی بنیاد پر وہ دوسرے مقام پر ہے۔

شالکے کے پرمسرت کھلاڑیتصویر: picture alliance/dpa

اتوار کے روز مائنز کلب کو شالکے نے دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ میچ کے پہلے ہاف میں مائنز کی ٹیم نے دو گول کیے اور اپنی برتری بھی قائم رکھی مگر دوسرے ہاف میں مائنز کی ٹیم کا دفاع شالکے کے کھلاڑیوں نے تار تار کردیا۔ شالکے نے دو گول برابر کرنے کے بعد مزید دو گول کر کے میچ میں شاندارکامیابی حاصل کی۔

ہینوور اور برلن کی ٹیم ہیرتھا کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اگر ہینوور کلب یہ میچ جیت جاتا تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے مقام پر ہوتا اور اس کے پوائنٹس کی تعداد بھی نو ہوتی مگر ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ ہیرتھا کلب کو یہ میچ برابر رکھ کر ایک قیمتی پوائنٹ حاصل ہوا۔ اس قیمتی پوائنٹ کے ساتھ برلن کے کلب کو راحت ملی اور وہ اب پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر ہے۔ گزشتہ ہفتہ یہ کلب انتہائی نچلے مقام پر تھا۔ ہیرتھا کلب نے پچھلے سیزن میں بنڈس لیگا درجہ دوم سے قومی لیگ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ہیرتھا کی جانب سے ہینوور کے خلاف گول کرنے کا منظرتصویر: dapd

دیگر سات ٹیموں کے چھ چھ پوائنٹس ہیں لیکن وہ گول اوسط کی بنیاد پر تیسرے سے نویں مقام پر ہیں۔ ان میں دفاعی چیمپیئن ڈورٹمنڈ بھی شامل ہے۔ ڈورٹمنڈ کی ٹیم کی پوزیشن چھٹی ہے۔

اس وقت فرائی برگ کلب کے کھلاڑی Papiss Cisse چار گول کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں پہلے مقام پر ہیں۔ ان کے ہمراہ اسی پوزیشن پر شالکے کے Klaas-Jan Huntelaar ہیں۔

بنڈس لیگا کا چوتھا میچ ڈے اگلے جمعہ سے شروع ہو گا۔ چھبیس اگست کو ایک میچ شیڈیول ہے۔ یہ میچ ہیرتھا اور اشٹٹ گارٹ کی ٹیموں کے درمیبان کھیلا جائے گا۔ چھ میچ ہفتہ اور بقیہ دو میچ اتوار کے روز شیڈیول کیے گئے ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں