1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: سیزن کا آخری دن

14 مئی 2011

آج ہفتے کا دن بنڈس لیگا یا جرمن فٹ بال لیگ کے موجودہ سیزن کا آخری دن ہے۔

بوروسیا ڈورٹمنڈتصویر: DW

گو کہ بوروسیا ڈورٹمنڈ کی ٹیم اس برس بنڈس لیگا کی فاتح بن چکی ہے، میچ کا آخری دن پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نچلے درجے پر موجود تین ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ آخری میچ سے یہ بات طے ہو جائے گی کہ فرینکفرٹ، بوروسیا موئنشن گلاڈباخ اور وولفسبرگ کی ٹیموں میں سے کون سی ٹیم بنڈس لیگا کے اگلے سیزن میں جگہ بنا پائے گی، کون سی ٹیم اگلے سیزن کے سیکنڈ ڈویژن میں پہنچے گی اور تیسری ٹیم ،سیکنڈ ڈویژن میں پہنچنے والی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

شالکے کی ٹیم مالی خسارے کا شکار ہو گئیتصویر: dapd

آج ہفتے کہ جو میچ کھیلے جا رہے ہیں وہ کچھ یوں ہیں:

بائرن میونخ بمقابلہ اشٹوٹ گارٹ

بوروسیا ڈارٹمنڈ بمقابلہ فرینکفرٹ

ہیمبرگ بمقابلہ بوروسیا موئنشن گلاڈ باخ

مائنز بمقابلہ سینٹ پاؤلی

کولون بمقابلہ شالکے

فرائبرگ بمقابلہ بائرن لیورکوزن

ہنوفر بمقابلہ نوریمبرگ

اور کائزرلاؤٹرن بمقابلہ بریمین

دریں اثناء یورپی چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی جرمن ٹیم شالکے کے مطابق کلب پر قرضوں کی لاگت بیس ملین یورو سے بڑھ کر ایک سو پچپن ملین یورو ہو گئی ہے۔ کلب کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز لیگ میں اچھی کارکردگی کے لیے انہوں نے ٹیم پر زیادہ خرچہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ شالکے نے چیمپیئنز لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم سیمی فائنل کے دونوں میچوں میں وہ مینچیسٹر یونائٹڈ سے ہار گئی تھی۔ چیمپیئنز لیگ کا فائنل اٹھائیس مئی کو ویمبلی میں انگش پریمیئر لیگ کی فاتح مینچیسٹر یونائٹڈ اور اسپینش لیگ کی فاتح ایف سی بارسلونا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عصمت جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں